پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟
لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔
حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی۔
بورڈ کی جانب سے ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹرافی ٹور کا مقصد پاکستان کی ثقافت کو روشناس کروانا ہے، پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ٹرافی ٹور کا پہلے مرحلے کے دورے کا شیڈول:
14 مارچ – حیدرآباد
14-15 مارچ – کراچی
16-17 مارچ – لاہور
18 مارچ – ملتان
19 مارچ – بہاولپور
20 مارچ – فیصل آباد
22 مارچ – پشاور
23 مارچ – اسلام آباد
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل ٹرافی ٹور
پڑھیں:
لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ : فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔