جنوبی وزیرستان ، مسجد میں دھماکہ، ضلعی امیر جے یوآئی مولاناعبداللہ ندیم اصل نشانہ، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وانا( نیوز ڈیسک )جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دوران نماز جمعہ دھماکہ، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا، جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈی پی او آصف بہادر نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواتھا۔جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی کے رہنما زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شکارپور؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 5بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، کئی مسافر زخمی
شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا، دھماکے سے انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس چند روز کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔