اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسقط جانے والے مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت دو ماہ کی کم ترین سطح پر
جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر کر چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔