ترجمان پاک فوج کی جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے اہم پریس کانفرنس شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ترجمان پاک فوج کی جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے اہم پریس کانفرنس شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اگلے روز بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21 شہریوں کو شہید کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پر پریس کانفرنس کے حوالے پاک فوج
پڑھیں:
سماء نیوز علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر پر معافی مانگے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
شہریار سید کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہریار سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سماء نیوز کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بارے میں نشر کی گئی خبر حقائق کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بطور بورڈ ممبر نہ انہوں نے کسی قسم کی مراعات حاصل کی ہیں اور نہ ہی اب تک زائرین بورڈ کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ ہم سماء نیوز اور متعلقہ صحافی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر پر قوم سے معافی مانگیں اور وضاحت پیش کریں۔ بصورت دیگر ہم فیک نیوز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔