پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ ویل مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سعید احمد : کراچی سےلاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کے جہاز کا بغیر ویل لینڈنگ پر پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ ویل مل گیا،
پی اے اے کےمطابق لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا،ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع دی
ویل کے جہاز سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے،
ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔