"فقط ایک سٹار ہے اُسے بھی نیچا دکھا کر ڈراپ کردیا" ، سعید اجمل کی بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق جادوئی اسپنر سعید اجمل نے ٹی20 فارمیٹ سے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہوم گراؤنڈ پر شیڈول ایونٹ سے محض 4 روز میں باہر ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں تاہم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کپتان کی تبدیلی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کو کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث باہر کرنے پر سوالات اٹھائے گئے۔ سپورٹس سٹار کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ بابر اعظم کے روپ میں آپ کے پاس محض ایک اسٹار ہے، اسے بھی نیچا دکھائیں گے تو کرکٹ کیسے چلے گی؟، مجھے لگتا ہمارے سابق کرکٹرز کو اپنے منہ بند رکھنے چاہیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر کرکٹر پر بُرا وقت آتا ہے اور یہ کیرئیر کا حصہ ہوتا ہے، آپ ساری زندگی ایک جیسی کرکٹ اور رنز کے انبار یا وکٹیں نہیں اُڑا سکتے، تو بابر کیسے ہر میچ میں 100 بناسکتا ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ ٹی20 میں بابر اعظم اور رضوان نے اچھے نتائج دیے، ان کا بڑا کردار رہا ہے، انہوں نے دونوں کرکٹرز کو کم اسڑائیک ریٹ کے باوجود میچ ونر قرار دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
واٹس ایپ گروپس میں فحش مواد دکھا کر بلیک میلنگ، نیشنل سرٹ نے الرٹ جاری
ملک بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے فراڈ اور بلیک میلنگ کے کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جعلی ملازمت، فری لانسنگ اسکیمز، اور ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو واٹس ایپ گروپس میں شامل کر کے فحش مواد دکھا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے اس حوالے سے ایک ہنگامی سائبر الرٹ جاری کیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، یہ گروہ خصوصاً نوجوانوں، طلبہ اور فری لانسرز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جنہیں ملازمت یا فری لانسنگ کے جھوٹے دعوے کر کے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو پہلے گروپس میں شامل کیا جاتا ہے جہاں فحش مواد دکھایا جاتا ہے، جس کے بعد انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔ مجرم خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جعلی اہلکار ظاہر کر کے متاثرہ افراد سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کی رقم طلب کرتے ہیں۔
سرٹ کے مطابق ان وارداتوں میں ملوث عناصر سوشل میڈیا پروفائلز، گروپ سرگرمیوں اور دیگر آن لائن رویوں کی بنیاد پر افراد کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ یہ جعلی ریکروٹرز اور گروپ ممبرز فری لانسنگ کے پرکشش مواقع کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کرتے ہیں۔
نیشنل سرٹ نے شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے درج ذیل ہدایات دی ہیں:
واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر اپنی پرائیویسی سیٹنگز محدود کریں۔
کسی بھی غیر مصدقہ ملازمت یا فری لانسنگ آفر سے ہوشیار رہیں۔
صرف قابل اعتماد پلیٹ فارمز پر ہی فری لانسنگ مواقع تلاش کریں۔
کسی بھی گروپ میں فحش مواد نظر آئے تو فوری طور پر گروپ چھوڑ دیں۔
اگر آپ کو کسی قسم کی بلیک میلنگ یا مشتبہ سرگرمی کا سامنا ہو تو فوراً نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی، پی ٹی اے یا نیشنل سرٹ کو رپورٹ کریں۔
یہ الرٹ شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ اس جدید اور خطرناک سائبر فراڈ سے خود کو بچا سکیں۔ باشعور رہیں، محتاط رہیں، اور مشتبہ سرگرمیوں کو نظر انداز نہ کریں۔
Post Views: 5