بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔
ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے 6 پہیوں میں سے ایک غائب ہے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے کراچی ایئرپورٹ سے جمعرات کو شام 7 بجکر 59 منٹ پر، مقررہ وقت سے ایک منٹ پہلے اڑان بھری، اور مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل رات 9:15 پر بحفاظت اپنی منزل لاہور پہنچی۔
ذرائع کے مطابق یہ عام طور پر غیر معمولی پرواز تھی، کیونکہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیارے کے معائنے سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ پچھلا ٹائر غائب تھا۔
پی آئی اے نے انتظامیہ نے اسٹینڈرڈ پروٹوکول کے تحت نہ صرف مذکورہ طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا، بلکہ فلائٹ راڈار کے مطابق اس فلائٹ کا بطور پی کے 229 عمان، مسقط، کی پرواز بھی منسوخ کردی تھی۔
مزیدپڑھیں:رمضان میں عوام کو 10 ہزار روپے کیش دینے کے حوالے سے اہم خبر
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی پرواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔
میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مظفرآباد میں انہوں نے خود کو ‘کشمیر کی بیٹی’ کہا تھا، جس پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا، حالانکہ ان کی خاندانی جڑیں کشمیر سے وابستہ ہیں۔’ وہ دل اور روح سے خود کو کشمیری سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے دادا، دادی، نانا اور نانی سب کا تعلق کشمیر سے تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ
انہوں نے کہا کہ میرپور پہنچ کر ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دیکھ کر افسوس ہوا۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اب وقت آ گیا ہے کہ میرپور میں بھی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف نے میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور ان کی روایت ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقیاتی منصوبوں، اورنج لائن، الیکٹرک بسوں، جدید اسپتالوں، گھروں تک مفت ادویات کی فراہمی، راشن کارڈ اور ہمت کارڈ جیسی عوامی سہولیات کی ضرورت ہے، اور یہ سہولیات صرف وہی قیادت فراہم کر سکتی ہے جسے عوام نے بارہا خدمت کا موقع دیا اور جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی حکومتوں کے خلاف متعدد سازشیں کی گئیں، تاہم عوام کی حمایت کے باعث وہ سیاسی میدان میں ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو الگ کر دیا جائے تو آزاد کشمیر میں ترقیاتی کام بہت کم رہ جائیں گے۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بناتے وقت تو سب کامیابی کے دعوے کرتے ہیں، لیکن جب عوامی مسائل حل کرنے کی باری آتی ہے تو ذمہ داری وفاق پر ڈال دی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جن سڑکوں کے ذریعے عوام جلسے میں پہنچے ہیں، وہ بھی نواز شریف کے دورِ حکومت میں تعمیر کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ میرپور کے عوام کے لیے 10 الیکٹرک بسیں بھی تحفے کے طور پر دی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر الیکٹرک بس ایئرپورٹ مریم نواز مسلم لیگ ن میرپور نواز شریف