عیدالفطر: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن کی ادائیگی کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم
وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کے حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرکاری ملازمین کی پینشن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید اور تنخواہیں عیدالفطر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین کی پینشن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید اور تنخواہیں عیدالفطر سرکاری ملازمین کی
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
لاہور:پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔
ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔