ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
فاطمہ بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا ہے۔
میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے۔
انہوں نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں قدم رکھنے کی تصدیق کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ میرا راستہ میرا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر فاطمہ بھٹو سیاست میں نے بھائی بھائی کے کیا ہے
پڑھیں:
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔وفاقی وزیر دوسرے انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس 16 سے 18 ستمبر تک پیٹریاٹ ایکسپو، ماسکو ریجن میں منعقد ہو رہی ہے۔کانفرنس میں 30 ممالک سے 500 اسپیکرز اور 200سے زائد کمپنیوں شریک ہورہی ہیں۔فاقی وزیرشزافاطمہ انٹرنیشنل پلینری سیشن Digital Compass of the SCO-Partner Dialogue: Course on Trusted Technologies میں بطور اسپیکر شرکت کریں گی۔دورے کے دوان وفاقی وزیر روسی فیڈریشن کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری اینٹن علیخانوف سے ملاقات بھی کریں گی ۔اس کے ساتھ وفاقی وزیر ماکسوت اِگورِوِچ شادائیف، وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اینڈ ماس میڈیا روسی فیڈریشن سے بھی ملاقات کریںگی-وفاقی وزیر مین پلینری سیشن Industry Code: The Role of New Industrial Technologies in Improving Labor Productivity میں بھی بطور اسپیکر خطاب کریں گی۔