سٹی 42 : فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشدہ لودھی، محترمہ سونیہ عاشر (ایم پی اے)، محترمہ سمبل ملک (ایم پی اے)، اور محترم شہباز کھوکھر (ایم پی اے) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ 

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نےفیکلٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ سیمینار سے قبل اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی، رینکنگ اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔  

سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سیمینار کا تھیم تھا "تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق۔ مساوات۔ بااختیار بنانا" 

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی

ڈاکٹر نور آمنہ ملک، مینیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن، ایچ ای سی نے بذریعہ آن لائن شرکت کی اور صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیا۔ 

استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شعبہ طب میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کے خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دن خواتین کا دن ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی وومن ایمپاورمنٹ کی بہترین مثال ہے۔ خواتین کو جو حقوق دینِ اسلام نے دیے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیے۔ اسلام میں عورت کا اعلیٰ مقام ہے۔ عورت ماں بہن بیوی بیٹی ہر روپ میں عظیم ترین حیثیت و مرتبہ رکھتی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی جبکہ بیٹی کو رحمت بنا کر بھیجا۔اُنہوں نے وزیر صحت کے توسل سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے جیمنیزیم اور سوئمنگ پول کے افتتاح اور ایف جے ایم یو میں نئے آڈیٹوریم کی تعمیر کی خصوصی درخواست بھی کی۔ اپنی تقریر کا اختتام ان اشعار سے کیا  "تیری ہستی ہے زمانے کے لیے مشعل راہ، تیرا ہر روپ وفا، عزت و ناموس بقاء"

برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن مزید مہنگا ہوگیا

پارلیمنٹرین شہباز کھوکھر  نے کہا کہ بیٹیاں رحمت ہیں اور مائیں اور بیٹیاں گھر کو جنت بنا دیتی ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ محترمہ مریم نواز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ممبر پارلیمنٹرین محترمہ سمبل ملک کا کہنا تھا کہ ہر دن خواتین کا دن ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے عورت کو ہر حق سے نوازا ہے اور ہمیں سیرت حضرت  فاطمہ زہرہ (رضی اللہ عنہ)پڑھنی چاہیے۔

ممبر پارلیمنٹرین محترمہ سونیہ عاشر نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف نے وومن ایمپاورمنٹ کی بہترین مثال قائم کیں۔

ریلوے اسٹیشن پر ڈانس کرتے لڑکی کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل

پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشده لودھی نے محترمہ مریم نواز اور خواجہ سلمان رفیق کو خراج تحسین پیش کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہر کامیاب عورت کو کے پیچھے بھی ایک مرد کاسہارا ہوتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے عورت کو بااختیار بنایا ہے۔محترمہ مریم نواز نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں اور اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ آج کا دن اُن خواتین کو نام ہے ہو جو ملک و قوم کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انسداد اسلامو فوبیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اس ملک کی بنیاد اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح کی مدد سے رکھی۔ پاکستان ڈاکٹرز پوری دنیا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ محترمہ مریم نواز نے خواتین کے لیے خصوصی طور پر ای کامرس، آئی ٹی اور مختلف شعبوں میں کورسز کا آغاز کروایا ہے۔ میری دعا ہے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات پوری دنیا میں اس ملک کا نام روشن کریں۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پروفیسر خالد گوندل کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے خواتین کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی روشنی ہے جس نے خواتین کو عزت سے نوازا۔ دنیا کا کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ قوم کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی ملکی ترقی میں شانہ بشانہ حصہ نہ لیں۔ ایک متوازن معاشرہ ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو بھی ایک بہت عظیم خاتون تھیں۔ آج کا پیغام ہے تمام مرد خواتین کو عزت دیں۔ہم اپنے ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر سابقہ وائس چانسلرز پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر شمسہ ہمایوں، سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، ڈینز پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر منیزہ قیوم، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم،چیئرپرسن میڈیسن/ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، صدر میڈیکل وومن ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر وجیہہ رضوان، خواتین فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

سیمینار کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔ چیف گیسٹ خواجہ سلمان رفیق کو اعزازی سوونیئر پیش کیا گیا اور پارلیمنٹرینز میں ہسٹری بک پیش کی گئیں اور آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خالد مسعود گوندل نے محترمہ مریم نواز خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر وائس چانسلر سیمینار کا خواتین کے خواتین کو پیش کیا شرکت کی کے لیے پیش کی

پڑھیں:

نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا  تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو قومی تعلیم و ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم نے جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر نصاب تیار کیا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کا مربوط نظام دیا جس کی بدولت ملک ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے آزاد ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹاؤن ہال آرمی پبلک اسکول لیپہ آزاد کشمیر میں "دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور عسکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد وطن عزیز پاکستان کا دفاع، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا تھا۔ علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری نے وطن سے محبت، اتحاد ملت اور فرقہ واریت کے خامتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آج جس اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، وہ تاریخ میں کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی و مسلکی اختلافات صرف دشمن کو فائدہ پہنچاتے ہیں، اس لیے قومی یکجہتی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ افواجِ پاکستان ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، عوامی شعور اور قومی اتحاد ہی ملکی دفاع کی اصل طاقت ہیں۔

کانفرنس کے دیگر مقررین نےاپنی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی حفاظت، امن و استحکام اور ترقی کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔کانفرنس میں  پرنسپل ڈگری کالج لیپہ پروفیسر ظفر اقبال ، چیئرمین پرائیویٹ اسکولز و کالجز آزاد کشمیر سید اشتیاق حسین بخاری،  مرکزی رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، پیر عارف حسین مٹھوی، مولانا عبدالجبار، کرنل محمد عظیم، بشیر عالم مغل، علی اکبر جاوید، چوہدری اکبر دین، نور عالم میر، سید عابد بخاری، بدر منیر اعوان، سعید اختر اعوان، مولانا صدام قادری، قاری شفیق قادری، مشتاق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نثار سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات شریک ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد
  • یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • معرکہ حق کامیابی: ننھی فاطمہ نے چھٹا عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا
  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام دفاع وطن قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد
  • مادر ملت کا یوم پیدائش عزت و احترام سے منایا گیا، ایرانی سفارتخانے کا خراج عقیدت  
  • ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد
  • خواتین کی عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے جینیاتی جانچ لازم، عالمی اتھلیٹکس کا اہم فیصلہ
  • کراچی واٹر کارپویشن میں اندھیر نگری سکندر زرداری کو بیک وقت 3 عہدوں سے نواز دیا گیا