میری فلم میں لیڈ رول کرلو؛ آر جے مہوش کا چہل کی ویڈیو پر تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ ویڈیو کے بعد اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا کمنٹ بھی وائرل ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپنر یوزویندر چہل نے معروف بالی ووڈ فلم “کبھی خوشی کبھی غم” میں شاہ رخ خان کے مشہور انٹری سین کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی، انہوں نے کیشن میں لکھا کہ “ہمیشہ خوشی، کبھی نہیں غم، یوزی بھائی! رنگین ہولی کی مبارکباد”۔
اس ویڈیو کے نیچے آر جے مہوش نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “سر میری فلم میں آپ کا مرکزی کردار کرلو۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر جے مہوش بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اسٹارر سیکشن 108 کے شریک پروڈیوسر ہیں، جس میں وہ اداکاری کے جوہر بھی دیکھائیں گی۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی آر جے مہوش کے ساتھ میچ دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی جس کے بعد دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں آئیں تھی۔
تاہم آر جے مہوش نے افواہوں کو بےبنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کرسمس مناتے دیکھائی دیے تھے۔
View this post on Instagram
A post shared by Yuzvendra Chahal (@yuzi_chahal23)
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ر جے مہوش
پڑھیں:
پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا، شرجیل میمن
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بےنظیر بھٹو کی زندگی میں ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، آصف زرداری کا میڈیا ٹرائل ہوا، ہم سے زیادہ میڈیا فرینڈلی کوئی ہو بھی نہیں سکتا، ہماری گردن میں سریا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان کی آج دنیا بھر میں ایک قدر ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل مین نے کہا کہ پی ایف یو جے کو 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، سچ کڑوا ہوتا ہے، اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے، مختلف ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، ان حالات میں صحافت کرنا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں نے بخوبی اس چیلنج کو نبھایا، بی بی شہید اور نصرت بھٹو نے صحافیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بےنظیر بھٹو کی زندگی میں ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، آصف زرداری کا میڈیا ٹرائل ہوا، ہم سے زیادہ میڈیا فرینڈلی کوئی ہو بھی نہیں سکتا، ہماری گردن میں سریا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل صرف سندھ اسمبلی نے پاس کیا ہے۔ سینئر وزیر سندھ نے صحت کے شعبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اسپتال پاکستان کے ہر شخص کے لیے مفت ہیں، این آئی سی وی ڈی میں لاکھوں لوگ دیگر صوبوں سے آتے ہیں، ہمارے اسپتالوں میں ایران اور دیگر ممالک کے لوگ علاج کروا کر گئے ہیں۔