مکہ، ریاض، مدینہ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش، سیلاب کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جو سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتی ہے۔ مدینہ، عسیر، حائل اور قصیم میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔
تبوک، باحہ، جازان اور نجران میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ سول ڈیفنس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسمی اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، این ڈی ایم اے نے بارش کی پیشگوئی کردی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید
این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، بنوں، نوشہرہ، وزیرستان اور دیگر میں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی 13 سے 18 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم استور، سکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
شدید گرمی میں احتیاطی تدابیراین ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دھوپ میں بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ
اس کے علاوہ شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں بچوں یا پالتو جانوروں کو کھڑی گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر اسلام اباد بارش پاکستان خیبرپختونخوا گلگت بلتستان