پاکستان شوبز کے اداکار میکال ذوالفقار کو ان کی مداح نے لائیو شو میں شادی کی پیشکش کردی۔

حال ہی میں معروف اداکار میکال ذوالفقار اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

ندا یاسر خاتون مداح کی اس پیشکش پر حیرت میں پڑگئیں اور کال کاٹ دی تاہم میکال قہقے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔

ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر ردعمل دینے کو کہا تو اداکار نے کہا کہ ’اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں۔ میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا‘۔

دوسری جانب میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل

ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: “لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔”

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

During a live Israeli TV discussion vowing to teach Iran a “brutal lesson,” air raid sirens began to sound, warning of incoming Iranian missiles. The hosts and guests quickly left the studio, halting the program.#DonaldTrump #PakistanTrumpsModi #Iran pic.twitter.com/3eyvoOIAZB

— Amnaamir (@AmnaAmnaamir) June 19, 2025


دوسری جانب ایرانی سرکاری چینل کی اینکر سحر امامی نے کچھ دن قبل اسرائیلی حملے کے باوجود کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات جاری رکھیں۔ حملے کے تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ اسٹوڈیو آئیں اور پروگرام کو بحال کیا۔

ایرانی رپورٹرز کے مطابق وہ لوگ آخری لمحے تک نشریاتی فرائض انجام دیتے رہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • لڑکی کی دوسری ذات میں شادی پر خاندان کے 40 افراد کو سر منڈوانے پڑ گئے
  • امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی
  • جیف بیزوز اپنی دوسری شادی پر کتنا خرچہ کرنیوالے ہیں؟ جان کر دنگ رہ جائینگے
  • شہباز شریف کی مارکو روبیو کو مشرق وسطیٰ میں امن کیلئےکردار ادا کرنے پیشکش
  • دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی دوسری شادی پر کتنے ڈالرز خرچ ہوں گے؟
  • فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا ایران کو مکمل مذاکرات کی پیشکش؛ وزرائے خارجہ کا اجلاس
  • ماہرہ اور ہمایوں کی لو گرو نے اکشے کمار کی نئی فلم کو بھی پیھچے چھوڑ دیا
  • اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت لائیو پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے
  • فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی بتا دی
  • سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز کی دوڑ! لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو وائرل