برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز )ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025میں شرکت کرنے والے سعودی پویلین کا برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔ جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے زیر اہتمام یہ نمائش 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس میں متعدد سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے شریک ہیں ، یہ تقریب فوجی اور سیکورٹی صنعت میں عالمی رہنمائو ں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے، مہارت کے تبادلے اور فوجی ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت کا موقع فراہم کرتی ہے ۔
سعودی پویلین کا افتتاح گورنر جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز احمد بن عبدالعزیز ال اوہالی نے نیشنل گارڈ کے نائب وزیر ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداد، چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی و دیگر نے کیا ۔اس موقع پر جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بندر بن سلمان السدیری، برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز،مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز کے علاوہ دنیا بھر سے اعلی فوجی حکام، ماہرین بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمانوں کو جدید ترین قومی مصنوعات، فوجی صنعتی صلاحیتوں اور نمائش کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
جی اے ایم آئی کے گورنر احمد بن عبدالعزیز ال اوہالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو میں سعودی عرب کی شرکت فوجی صنعتوں کے لیے ایک اہم علاقائی مرکز کے طور پر بین الاقوامی شراکت داری کو فعال کرنے کیلئے اہم ہے، سعودی حکومت 2030تک فوجی سازوسامان اور خدمات پر سرکاری اخراجات کا 50فیصد خرچ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سعودی پویلین جدید دفاعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں قومی کمپنیوں کی پیشرفت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیلابی صورتحال کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے، وزیراعظم اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان پرتشدد مظاہرے، نیپال میں فوج نے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت خیبر پختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر40 ہزار روپے مقرر کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی پویلین کا
پڑھیں:
عافیہ رہائی :ڈاکٹر فوزیہ کی برطانیہ میں تقاریب میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی عالمی سطح پر جدوجہدکے سلسلے میں ان کی بہن اور عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کا برطانیہ کا دورہ جاری ہے۔ انہوں نے مانچسٹر اور لیسٹرکے بعد لندن اور بیڈفورڈشائرلیوٹن میں منعقدہ تقاریب میں بھی شرکت کی۔ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں ان تقاریب میں شرکت کررہے ہیں اور برطانیہ میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ہر جگہ پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔شرکا ڈاکٹر عافیہ پر ڈھائے گئے مظالم کی داستان سن کر آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور اپنے حکمرانوں اور ریاستی حکام کی بے حسی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ دیار غیر میں ہونے کی وجہ سے وہ ملک کے موجودہ حالات کا صحیح طور پر ادراک کرنے سے قاصر ہیں۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکومت اگر چاہے تو وہ بہت کچھ کر سکتی ہے، حکومت اگر چاہے تو عافیہ کو چندروز میں وطن واپس لا کر اس کے گھر پہنچا سکتی ہے۔