کینسر سے لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بھارتی اداکارہ حنا خان، جو اس وقت کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں، نے رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
اداکارہ نے اپنے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان کی یہ پوسٹس فوری طور پر وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے کمنٹس کی بوچھاڑ کردی۔
حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی۔ اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘‘
انہوں نے رمضان کے دوران اپنے بھائی کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں رمضان کے روحانی ماحول کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’رمضان مبارک میں سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
گزشتہ سال جون 2024 میں حنا خان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان میں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’میں اس بیماری سے لڑنے کےلیے مضبوط اور پُرعزم ہوں، اور میرا علاج شروع ہوچکا ہے۔‘‘ انہوں نے مداحوں سے تعاون اور پرائیویسی کی درخواست کی تھی، ساتھ ہی ان کی محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا تھا۔
حنا خان اپنی صحت کے بارے میں مسلسل اپڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ان کی ہمت اور حوصلے کو مداحوں کی طرف سے بے پناہ تعریف ملتی ہے۔ ان کی کینسر کے خلاف جنگ اور روحانی سفر دونوں ہی ان کے مداحوں کے لیے ایک متاثر کن مثال ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔بلوچستان سے آنے والی بس سے دوران تلاشی 9 کلو اسمگل شدہ چاندی اور 8 ہزار ویاگرا کی گولیاں برآمد۔