وزیرِ اعلیٰ سندھ کا تعلیمی اداروں میں اساتذہ و طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کیساتھ ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمۂ تعلیم کے تمام ڈپارٹمنٹس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری چہرے کی شناخت کے ساتھ ڈیجیٹلائز ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے کر تعلیم کا نظام مزید بہتر کرنا ہے، ایجوکیشن میں گورننس، معیار اور بچوں کی اسکول تک آسان رسائی ہونی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں زراعت، صحت، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن اور فلاحی منصوبوں سمیت بڑے ترقیاتی کام کیے۔
وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کو انتظامی اختیارات دے رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ہر ہیڈ ماسٹر کو براہِ راست فنڈز دیے جائیں تاکہ اسکول بہتر کر سکیں، ہیڈ ماسٹر کو نئے مالی سال سے براہِ راست ڈی ڈی او پاور دی جائیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں کا اپنا بجٹ ہو گا اور وہ خود خرچ کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ملازمین کی جانب سے تعلیمی چھٹی کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال سامنے آ گیا۔دستاویزات کے مطابق تعلیمی چھٹی لینے والے بیشتر ملازمین مقررہ وقت میں ڈگری مکمل نہ کر سکے جبکہ کئی ملازمین نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی محکمے میں واپسی نہیں کی۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اکثر ملازمین نے بغیر اجازت ہی تعلیمی چھٹی لی جبکہ کچھ نے چھٹی کے دوران آدھی کے بجائے پوری تنخواہیں وصول کیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ملازمین کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، 182 ملازمین گریڈ 12 سے گریڈ 19 تک کے مختلف عہدوں پر تعلیمی چھٹی پر گئے اور سالوں بعد بھی واپس نہیں آئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈیٹا کی تکمیل کے بعد کارروائیوں کا باضابطہ آغاز ہو گا۔