ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطابات سنتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی میاں نواز شریف کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطابات سنتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی میاں نواز شریف کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان کی شہرت دی جا رہی ہے، جس کیلئے ذاکر نائیک نے نواز شریف سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی میاں نواز شریف ذاکر نائیک نے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔