نیتن یاہو کا حماس سے شکست تسلیم کرنے والے اسرائیلی سیکیورٹی چیف کو برطرف کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے ملک کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ پر مکمل اعتماد ہونا ضروری ہے، اور ان کا رونن بار پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شِن بیٹ نے ایک رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی، جبکہ اسرائیلی حکومت کو بھی اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
بار نے برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ایمانداری اور ملک کے مفاد میں کام کر رہے تھے، اور ان کی برطرفی سیاسی عزائم کے تحت کی جا رہی ہے۔
یہ تنازع اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب نیتن یاہو کے قریبی مشیروں کے خلاف "قطر گیٹ" اسکینڈل کی تحقیقات شروع ہوئیں۔ اس اسکینڈل میں قطر سے مبینہ مالی ادائیگیاں نیتن یاہو کے دفتر میں پہنچنے کا الزام ہے، جس کے تحت قطر کی اسرائیل میں ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے الزام لگایا کہ نتن یاہو سیکیورٹی چیف کو ہٹا کر قطر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب، نتن یاہو کے حمایتیوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔
یہ معاملہ اسرائیلی سیاست میں مزید کشیدگی پیدا کر رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق رونن بار کی برطرفی سے سیکیورٹی ایجنسی میں ایک وفادار شخصیت کو تعینات کرنے کا امکان ہے، جو مستقبل کی تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نتن یاہو
پڑھیں:
کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2 کار لفٹر گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطرف پولیس اہلکار انصار اور طلحہٰ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔