امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
امریکا کے وسطی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آرکنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس میں 8 افراد ہوگئے۔ مسیسپی میں 6 جب کہ ریاست میزوری میں سب سے زیادہ 12 ہلاکتیں ہوئیں۔
طوفانی بگولوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میونسپل اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
متعدد علاقے اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے شہریوں نے مزید دو روز تک بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی تعداد
پڑھیں:
اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔
مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔