جماعت اسلامی کسی فرد یا جماعت کی حکومت نہیں بلکہ اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی چاہتی ہے، راشد نسیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
منصورہ سے جاری بیان کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی اصل پہچان اس کا پیغام اور دعوت ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان میں ایک منصفانہ اسلامی حکومت کا قیام چاہتی ہے۔ دیگر جماعتیں اقتدار کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی پارٹی یا رہنما کی حکومت کے خواہاں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کا نظریہ اس سے مختلف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ سیاست میں حکمران پارٹیاں اقتدار کے لیے بیرونی طاقتوں یا ملکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں جبکہ جماعت اسلامی عوام کی ذہن سازی کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کی اصل پہچان اس کا پیغام اور دعوت ہے جس کے ذریعے وہ پاکستان میں ایک منصفانہ اسلامی حکومت کا قیام چاہتی ہے۔ دیگر جماعتیں اقتدار کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی پارٹی یا رہنما کی حکومت کے خواہاں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کا نظریہ اس سے مختلف ہے۔ جماعت اسلامی کسی فرد یا جماعت کی حکومت نہیں بلکہ اللہ کی زمین پر اللہ کی حکمرانی چاہتی ہے۔
راشد نسیم نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے نظام رحمت کے ذریعے ہی پاکستان سمیت دنیا کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اسلامی نظام کے قیام سے معاشرہ ظلم سے پاک ہوگا، خواتین کی عزت محفوظ ہوگی، انسانوں کے جان و مال کی حفاظت ممکن ہوگی اور حقیقی امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اور شب قدر میں بننے والے پاکستان کے مسائل کا حل صرف اللہ کے نظام میں ہے اور جماعت اسلامی اسی پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی چاہتی ہے کی حکومت کے ذریعے اللہ کی کے لیے
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024ء کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔