اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے رہنماؤں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سمیت 122 ارکان شریک ہوں گے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی شخص غیر متعلقہ قرار دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی شریک ہوں گے۔ فہرست میں مولانا فضل الرحمٰن، عمر ایوب، مولانا غفور حیدری، صاحبزادہ حامد رضا، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل، اسد قیصر اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔ ایمل ولی خان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت بھی قومی سلامتی اجلاس میں مدعو کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ قومی سلامتی شریک ہوں گے اجلاس میں

پڑھیں:

دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

قطر میں منعقدہ عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور کے ساتھ ساتھ ملائیشیا کے وزیراعظم سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات نہایت پرتپاک اور گرمجوش ماحول میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی۔

یاد رہے کہ یہ ہنگامی اجلاس اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کی مذمت اور اس کے خطے پر مرتب ہونے والے اثرات پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 50 سے زیادہ ممالک کے سربراہان شریک ہیں، جو اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس ملاقاتیں وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیش گوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں، الاؤنسز بارے بل سینیٹ میں جمع
  • رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت، کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، جے یو آئی کوئٹہ
  • دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں