قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر کے پی اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جبکہ وفاقی کابینہ کے 38 اراکین بھی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔
پیپلز پارٹی کے 16 اراکین پارلیمنٹ بلاول بھٹو کی سربراہی میں اجلاس میں شریک ہیں۔
مسلم لیگ ق کے 2 اراکین پارلیمنٹ، استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان اور نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد، مسلم لیگ ضیاء کے اعجازالحق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بشیر خان ایوان میں پہنچے اور کچھ دیر رکنے کے بعد واپس چلے گئے۔
اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے افتتاحی کلمات اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔
اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو اور دیگر پارلیمانی لیڈر اظہارِ خیال کریں گے، اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال و جواب کا بھی سیشن ہو گا، اجلاس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سوالات کے جوابات دیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی
پڑھیں:
صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری
سٹی 42 : ماہ صفر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت مفتی رمضان سیالوی کررہے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز اس موقع پر موجود ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 19 گھنٹے بتائی جا رہی ہے ، چاند کی پیدائش رات 12 بج کے 22 منٹ پہ ہوئی ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ مطلع ابرآلود و چاند کی عمر کم ہونے کے سبب چاند کا نظر آنا مشکل ہے، چاند کی عمر کم سے کم اٹھائیس گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
غروب شمس و قمر کے درمیان فرق لاہور میں 40 منٹ ہوگا ، چاند کی زاویائی فرق 6.5 ہوگا جو 9 ڈگری تک ہونا چاہیے۔