عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی، بابر اعوان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے، بانی پی ٹی آئی اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی، بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں یہی اصلی مسلئہ ہیں، حکومت میں بیٹھے تمام لوگ جگت باز ہیں جگت مار کے توجہ حاصل کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارٹیز کانفرنس بابر اعوان
پڑھیں:
نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی، شرجیل میمن
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کے روز 2022ء کے سیلاب متاثرین کو یاد رکھیں گے، سیلاب متاثرین کےلیے بلاول بھٹو کی ہدایت پر 21 لاکھ گھر بنارہے ہیں، مئی میں ہم 8 لاکھ گھر بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں، سولر سسٹم بھی مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، کوشش ہے عوام کو ریلیف دیں، وفاقی حکومت بھی کوشش کرے گی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کو خصوصی توجہ دی ہے، ایم کیو ایم کی شعلہ بیانی اس کی مجبوری ہے، ہم سمجھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ علیم خان آئے تھے، وعدہ کیا تھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے بنانے جارہے ہیں، اس سڑک پر سندھ کی نہیں پورے ملک کی ٹرانسپورٹ چلے گی، اسی سال حیدرآباد کو ای وی بسیں ملیں گی، مفت پنک اسکوٹر بھی بہنوں اور بچیوں کو دینے جارہے ہیں۔