دوسرے ٹی 20 میچ میں عبرتناک شکست،حارث روف کی غصہ سے بھری پریس کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 میچ میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے بڑھا جاسکتا ہے، ان کو پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا ہے، انہیں تھوڑا وقت لگے گا۔ ڈومیسٹک سے سیدھا انٹرنیشنل سطح پر آکر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، کنڈیشنز کو سمجھے اور پریشر میں پرفارم کرنے کیلئے انہیں کچھ وقت دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا میں پاکستانی ٹیم کا بے مثال استقبال، حارث رؤف شکر گزار
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم کے امریکا پہنچنے پر شاندار استقبال پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں حارث رؤف نے بتایا کہ جیسے ہی ٹیم کی میامی میں لینڈنگ ہوئی، ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکا میں کبھی ایسا استقبال نہیں ہوا اور وہ پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے ملنے والے اس احترام پر شکر گزار ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا کے دورے پر ہے جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، تین اور چار اگست کو ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو شیڈول ہیں۔