آسٹریلوی کرکٹر بھی فلسطین میں شہادتوں پر بول اُٹھے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
قابض اسرائیلی ریاست کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم پر آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے لکھا کہ بغیر کسی وجہ جنگ بندی معاہدے کو توڑ کر ایک دن میں 130 سے زائد بچوں کو شہید کردیا گیا۔
عثمان خواجہ نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر یہ سب مخالف طرف سے ہوتا تو پھر کتنے غصے کا اظہار کیا جاتا، تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔
مزید پڑھیں: عثمان خواجہ نے ٹریننگ سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی
انہوں نے لکھا کہ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بناسکتے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ہم پہلے ہی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت عثمان خواجہ آئی سی سی پر برس پڑے ویڈیو وائرل
عثمان خواجہ نے مزید لکھا کہ مجھے بالکل یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ اب بھی ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت! عثمان خواجہ کے ردعمل پر کرکٹ آسٹریلیا کا جواب آگیا
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ عثمان خواجہ نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہو ماضی میں عثمان خواجہ اسرائیلی مظالم پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عثمان خواجہ نے لکھا کہ
پڑھیں:
قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ
قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے بقیہ سیزن کے لئے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔یارکشائر کاؤنٹی مینجمنٹ کے مطابق امام الحق رواں ہفتے سرے کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے، یارکشائر کے جنرل منیجر نے امام الحق کی شمولیت کو ٹیم کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق جیسے تجربہ کار اوپنر اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی۔