وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا شیڈول ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی پر بات چیت ہوگی۔
ٓتفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس؛ ’شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا‘، وزیراعظم کا خطاب، آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا
اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جائے گی، تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی
کمیٹی میں وزیر توانائی، وزیرموسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔نوتشکیل شدہ کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی اداروں کے لیے معیاری جانچ اور فیڈ بیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف کارکردگی کمیٹی وزیراعظم وفاقی کابینہ