امریکا و اسرائیل کی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے، غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے شہید کردیا گیا ہے، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہے، غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام پاکستانی اس احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جمعہ کو
پڑھیں:
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
امریکی شہر لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان دوسرے روز بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔
امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے گورنر لاس اینجلس اور میئر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے تو وفاقی حکومت کو کچھ کرنا ہوگا۔
پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیئے ہیں۔
گورنر کیلیفورنیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تناؤ مزید بڑھے گا، حکام لاس اینجلس میں صورتحال پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
Post Views: 6