نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ کیوں مارا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار رعید محمد عالم نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اُنہیں شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارا تھا۔
رعید محمد عالم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایک سین میں رونا تھا لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی میں آنکھوں میں آنسو نہیں لا سکا۔
رعید محمد عالم نے مزید بتایا کہ جب بہت کوشش کے بعد بھی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے تو اچانک نعمان اعجاز نے مجھے ایک تھپڑ مار دیا جس میں میں چونک گیا اور میری آنکھوں میں آنسو آ گئے جس کے بعد اُنہوں نے مجھے فورا5 سین کی شوٹنگ مکمل کروانے کو کہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا نہوں نے
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔