پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت عدالت نے خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنا دیا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔ اس حوالے سے عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں نہیں آئے۔
دریں اثنا عدالت نے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکار 2 شہریوں کو اغواء کرکے پچیس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شاہد اور ندیم کو پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے مغوی افراد کو زبردستی منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس نے کہا کہ تینوں پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، اہلکاروں کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ویڈیوز کا جایزہ لیا جارہا ہے۔