چار شادیوں کے معاملے پر حمزہ علی عباسی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے قرآن پاک میں چار شادیوں کی اجازت سے متعلق آیت کی سیاق و سباق کے ساتھ جو وضاحت کی ہے، اس پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہورہی ہے۔
حمزہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اداکار دانش تیمور نے اپنی بیوی عائزہ کےلیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’’فی الحال‘‘ صرف ایک شادی پر اکتفا کریں گے۔ دانش کے اس بیان پر تنقید ہوئی تھی، لیکن حمزہ عباسی نے اپنے پرانے بیان میں قرآنی حکم کی گہرائی سے وضاحت کرکے سب کے دل جیت لیے۔
دانش تیمور کے چار شادیوں والے معاملے پر بیان سامنے آنے کےبعد حمزہ عباسی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں چار شادیوں کی اجازت کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ ویڈیو میں حمزہ سے پوچھا گیا کہ وہ اس حکم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ حمزہ نے پہلے قہقہہ لگایا اور پھر بڑی وضاحت سے جواب دیا۔
انہوں نے کہا، ’’قرآن میں چار شادیوں کی اجازت کا ذکر مخصوص حالات میں کیا گیا ہے۔ جنگ احد میں صحابہ کرام کی بڑی تعداد شہید ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بے شمار بیوائیں اور یتیم بچے بے سہارا ہو گئے تھے۔ ان کی دیکھ بھال کےلیے کوئی سماجی نظام نہیں تھا۔ ایسے حالات میں اللہ نے حکم دیا کہ یتیموں کی دیکھ بھال کرو، اور اگر تمہیں لگتا ہے کہ تم ان کی ماؤں کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے، تو ان سے شادی کرلو، چاہے ایک، دو، تین یا چار۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
حمزہ نے مزید کہا، ’’لیکن اللہ پاک نے یہ بھی فرمایا کہ اگر تم بیویوں کے درمیان انصاف نہیں کرسکتے، تو صرف ایک ہی شادی کرو۔ یہ حکم بھی اسی کتاب میں موجود ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام نے چار شادیوں کا حکم نہیں دیا، بلکہ اس وقت عرب معاشرے میں لاتعداد شادیوں کا رواج تھا، جس پر اللہ نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر شادی کرنی ہی ہے تو چار سے زیادہ نہ کرو، اور بہتر یہ ہے کہ ایک ہی کرو۔
حمزہ علی عباسی نے ایک آیت کی تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسلام آیا، اس وقت لوگوں کے ہاں 10 یا اس سے بھی زیادہ بیویاں ہوتی تھیں۔ اسلام نے اس پر پابندی عائد کرتے ہوئے چار کی حد مقرر کی اور ساتھ ہی یہ شرط بھی لگائی کہ اگر کوئی ایک سے زیادہ شادیاں کرتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ وہ بیویوں کے درمیان مکمل انصاف قائم کرے۔ اگر وہ انصاف نہیں کرسکتا، تو اسے صرف ایک ہی شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔
حمزہ نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’میں ایک ہی شادی میں خوش ہوں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے جس انصاف اور توازن کی بات کی ہے، وہ ایک سے زیادہ شادیوں میں ممکن نہیں ہے۔
حمزہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ نے نہ صرف قرآنی حکم کی درست وضاحت کی ہے، بلکہ اسے جدید تناظر میں بھی سمجھایا ہے۔ ان کی یہ وضاحت نہ صرف دانشمندانہ ہے، بلکہ اس نے لوگوں کو اسلام کے اصل پیغام کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چار شادیوں کرتے ہوئے ایک ہی
پڑھیں:
نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
گزشتہ روز دبئی میں ہوئے پاک بھارت کرکٹ مقابلے کے دوران ایک خوشگوار منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی اور پاکستانی شائقین کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے کرکٹ فینز ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور ’کرکٹ برادری‘ کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
ایسی ہی وائرل دیگر ویڈیوز چند گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور صارفین اس اقدام کو نفرت اور کشیدگی کے ماحول میں امید کی کرن قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
سوشل میڈیا پر شائقین نے لکھا کہ کھیل دشمنی نہیں بلکہ دوستی کا پیغام دیتا ہے، اور یہی اصل اسپرٹ ہے جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب لا سکتی ہے۔
Divided by Borders, United by Cricket ❤️#PAKvsIND | #AsiaCup2025 | #INDvsPAK pic.twitter.com/6QCojydfEu
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) September 15, 2025
تجزیہ کاروں نے بھی ایسے مناظر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے نرم ہیں اور کھیل کی دنیا ہی وہ پلیٹ فارم ہے جو تعلقات میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ پاک بھارت چاچا کرکٹ صائم ایوب