راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ اور روسی بحریہ کی مشق عربین مون سون VI کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں روسی بحری جہازوں، پاک بحریہ کے مختلف اثاثوں اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور درپیش مشترکہ خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔ 

کراچی میں دو طرفہ جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلز اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز کی گئیں اور روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے:آسٹریلوی ہائی کمشنر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

ریاض: دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد، وزیر قانون کی شرکت

تصویر سوشل میڈیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد ریاض میں ہوا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دو روزہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت 40 سے زائد ممالک کے وزراء، فقہا اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ 

عالمی کانفرنس میں عدالتی معیار، ڈیجیٹل تبدیلی اور انصاف کے شعبے میں تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انصاف کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسی کانفرنسز انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور قانون کی حکمرانی مضبوط کرنے میں مددگار ہوں گی، قومی قانونی اصلاحات کو عالمی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش جاری  رہے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سعودی وزیر انصاف ولید محمد السمانی سے ملاقات کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وزارت انصاف کی سطح پر ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔ 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی تربیت، قانونی اصلاحات اور ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ میں تعاون بڑھے گا۔ 

وزیر قانون اعظم تارڑ کی ایرانی وزیر انصاف ڈاکٹر امین حسین رحیمی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ایران نے باہمی قانونی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔

اعلامیہ کے مطابق ریاض میں اعظم نذیر تارڑ کی ترک وزیر انصاف یلمز تنک سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر پاکستان، ترکیہ کے درمیان عدالتی عمل کو جدید بنانے کے لیے تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون کی آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید احمدوف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ قانونی فریم ورک کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی اور عدالتی تعلیم، استعداد کار میں اضافے اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس–پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
  • قم، مدرسہ امیر المومنین ع میں فاطمی اسٹوڈنٹس کانفرنس کا انعقاد
  • لاہور سفاری پارک: اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش
  • پاک بحریہ کا مکمل مقامی تیار اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات کے دوران خونریز حملے، 9 افراد ہلاک
  • پاکستان ہائی کمیشن اور ایچ ای سی کی مشترکہ کاوش، ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد
  • ریاض: دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے انصاف کا انعقاد، وزیر قانون کی شرکت
  • پاکستان میں پہلی بار عالمی مقابلہ حُسن قرات کا انعقاد