ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
امین الحق: فوٹو فائل
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، مشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔
امین الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔