وزیراعظم شہباز شریف پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے انفرااسٹرکچر سے دلچسپی نہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے لیے بہت سا کام کیا ہے، بہت سا کام کرنا ابھی باقی ہے۔

 مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے کراچی کی ترقی کےلیے 100 ارب روپے مانگے اور کہا کہ وہ 100 ارب روپے شفافیت سے خرچ کریں گے، جیسے محسن نقوی کو پیسے دیے، مجھے بھی دیں۔ 

ریڈلائن بس سروس میں تاخیر پر میئر کراچی نے کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے، جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ وفاق کو خط لکھ دیں گے، گورنر اچھے آدمی ہیں، گورنر فیصلہ کرلیں نیت کا ایشو ہے یا اختیارات کا ایشو ہے، گورنر وفاق سے 100 ارب روپے دلوا دیں، ہم شفافیت کیلئے کمیٹی بنا دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کو 100  ارب روپے کراچی شہر کو دینا چاہئیں، آئی آئی چندریگر روڈ پر پارکنگ پلازہ ہونا چاہیے، ریلوے کے پاس زمین ہے، کیا وہ شادیاں کروانے کیلئے ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ وفاق نے ابتک پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان ریلوے کی زمین کا تنازع حل نہیں کروایا،  شاہراہ بھٹو ہم نے بنائی ہے، اگر اسے پورٹ قاسم سے ملا دیا جائے تو بزنس مین کا فائدہ ہوگا، کریم آباد انڈر پاس کی فنڈنگ ہوگئی ہے، اگست ستمبر میں مکمل کرلیں گے۔


.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میئر کراچی ارب روپے وہاب نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔

انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔

پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ 

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔

ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری