جہاں پر ہماری فورسز کے نوجوانوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارے کارکنوں کا خون گرے گا، راو جاوید اقبال
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
افطار ڈنر سے خطاب کرتے سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہتا ہوں پاک فوج کو تنہا نہ سمجھیں، ہماری پوری جماعت اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی جو لہر آئی ہے ہم اپنی جماعت کی طرف سے اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کی طرف سے سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب کے صدر راو جاوید اقبال کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان سمیت دیگر رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر ہماری فورسز کے نوجوانوں کا پسینہ گرے گا وہاں پہ ہمارا اور ہمارے کارکنوں کا خون گرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہتا ہوں پاک فوج کو تنہا نہ سمجھیں ہماری پوری جماعت اور پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک ہو چاہے افغانستان ہو، ایران ہو، انڈیا ہو، کوئی بھی ملک ہو جو بھی ملک پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث پایا گیا وہ پاکستان کا مشترکہ دشمن ہوگ۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سنی علما کونسل گرے گا
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی
اسلام آباد:26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزا سنا دی۔
ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان (تحریک انصاف کے کارکنوں) کو 66 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 3 مقدمات (تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک) کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جب کہ ایک کارکن کو بری کردیا۔
فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔