خیبر، مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچےجاں بحق، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ مداخیل میں مدرسے کی پرانی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مدرسے کی دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ مداخیل میں مدرسے کی پرانی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر مدرسے میں زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور 9 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مدرسے کی
پڑھیں:
کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔