پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
طویل مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری سے مشاورت کے بعد صوبائی نمائندے سید مسرت کاظمی نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم ضلعی کابینہ کی حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کی ضلعی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور حلف برداری کا پروگرام ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلعی مشاورتی کونسل، سیاسی کونسل کے ممبران اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا اور صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری سے مشاورت کے بعد صوبائی نمائندے سید مسرت کاظمی نے ضلعی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ سابق امید وار صوبائی اسمبلی سید نجات حسین، حاجی محبوب علی، ریٹائرڈ پرنسپل ناصر حسین، سید مفید حسین میاں، حاجی جمشید علی، حاجی امجد علی، کربلائی ممتاز علی، حاجی احمد علی اور ساجد کاظمی کابینہ میں شامل ہیں۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشاورت کے بعد
پڑھیں:
ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز، ہر مریض کو دہلیز پر سہولت دینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز ہوگیا۔ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہوں گی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور امریکن بورڈ آف کارڈیالوجی سے ڈپلومہ کرنے والے ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔ کیتھ لیب میں کارڈیالوجی کے تجربہ کار میڈیکل افسر اور نرس بھی رکھی جائیں گی۔ کیتھ لیب میں میڈیکل ایمجنگ ٹیکنالوجسٹ اور کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے لئے بہترین کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹ پراسیس کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں کیتھ لیب بننے سے اینجو پلاسٹی کے لئے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ ہر ضلع میں مرحلہ وار کیتھ لیب بنائیں گے، مریضوں کو فوری ریلیف ممکن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کی کیتھ لیب میں ناصرف بہترین ڈاکٹر بلکہ عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ ہر مریض کو علاج کی بہترین سہولیتیں گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ہوئی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک کیا گیا۔ برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ ہوگیا۔ برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔ ثانیہ عاشق نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا مریم نواز کا مشن ہے۔ جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے پنجاب میں بااختیار بنانے کی نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔