WE News:
2025-07-26@08:47:37 GMT

اسلام آباد: 100 روپے میں افطار پیکج کا مقصد کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی چند طالبات نے رمضان میں سفید پوش افراد، مزدوروں اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے وابستہ بیرون شہر کی طلبہ و طالبات کے لیے صرف 100 روپے میں افطار پیکیج متعارف کروایا ہے۔

ٹیم ممبر جویریہ خان کا کہنا تھا کہ 100 روپے میں افطار پیکیج متعارف کروانے کا مقصد افطار آئٹم فروخت کرنا نہیں بلکہ  یہ ان افراد کے لیے پیکیج ہے جو عزت نفس کی وجہ سے سڑکوں پر سجے افطار دسترخوان پر نہیں بیٹھتے، وہ یہاں سے 100 روپے میں افطار باکس لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: افطار کے بعد کیا جانے والا ایک کام جو صحت کو نقصان پہنچاتا ہے

جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز افطار مینیو مختلف ہوتا ہے۔ اس مینیو میں نہ صرف گھر کا اچھا اور صاف ستھرا کھانا ہوتا ہے۔ بلکہ 100 روپے میں کھانے کی اتنی مقدار فراہم کی جاتی ہے کہ ایک فرد  پیٹ بھر کر کھانا کھا سکتا ہے۔

انہوں نے مینیو کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو افطار مینیو میں 1 عدد کجھور، 2 آلو سموسے، 2 روٹیاں اور چکن گوبھی کا سالن ہوتا ہے۔ اسی طرح منگل والے دن 1 عدد کجھور ، 2 روٹیاں،  دال سالن اور پکوڑے، بدھ کو کجھور ، چنا پلاؤ، 2 عدد آلو سموسے اور کسٹرڈ، جمعرات کو کجھور، فروٹ چاٹ، 2 روٹیاں اور آلو پالک کا سالن، جمعہ کو کجھور، چکن پلاؤ اور پکوڑے، ہفتے کو کجھور، لوبیا چاول، کھیر اور سلاد اور اتوار کو کجھور دہی بھلے، 2 روٹیاں اور آلو کی بھجیا ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 روپے اسلام اباد افطار پیکج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 روپے اسلام اباد افطار پیکج روپے میں افطار کو کجھور

پڑھیں:

پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایل ڈی آئی کمپنیوں سے سماعت کے بعد پی ٹی اے نے احکامات جاری کردیے، پی ٹی اے نے 6 کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے.

(جاری ہے)

ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملہ پر پیش رفت سامنے آئی ہے، پی ٹی اے نے نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایل ڈی آئی کمپنیوں سے سماعت کے بعد پی ٹی اے نے احکامات جاری کردیے ہیں پی ٹی اے نے 6 کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے، پی ٹی اے کی وطین ٹیلی کام کو 6.25 ارب، سرکل نیٹ کو 5.9 ارب روپے، ملٹی نیٹ کو 1.41 ارب، ریڈٹون کو سب سے زیادہ 14.31 ارب روپے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے.

اس کے علاوہ ورلڈ کال کو 5.69 ارب اور ٹیلی کارڈ کو 4.07 ارب روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں کمپنیوں کے کیسز کی علیحدہ علیحڈہ سماعت کی تاہم بقایا جات کی ادائیگی اور لائسنسوں کی تجدید سے متعلق بریک تھرو نہیں ہوسکا ہے. کمپنیوں کے ذمے 24 ارب کی بنیادی رقم اور 56 ارب کے لیٹ پیمنٹ سرچارج واجب الاد ہیں، 9 میں سے 5 ایل ڈی آئی کمپنیاں مکمل بنیادی رقم اقساط میں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ 4 کمپنیاں بنیادی رقم اقساط میں ادا کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں.                                                                                                           

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاوارث سامان 560 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے؟
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • ایچ ای سی نے بغیر واضح ایجنڈے کے VCs کو ہنگامی طور پر آج طلب کرلیا
  • قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے
  • پیسہ پیسہ کرکے!!
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ