2025-04-25@06:57:11 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«کو کجھور»:

    اسلام آباد: سینئر سیاستدان مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جو جواب ہے میں اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، بڑا ٹھیک جواب ہے، بڑی دانش مندی کے ساتھ ، دلیری کے ساتھ، میچور رسپانس ہے اور بڑا سپیسیفک رسپانس ہے، اس میں کوئی جذباتیت نہیں ہے، اس میں جو دو تین عنصر لے آئے ہیں وہ بڑے اچھے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک تو یہ ہے کہ انھوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر آبی جارحیت ہوئی تو اس کا مطلب آل آؤٹ وار ہے، اگر وہ پانی روکتے ہیں وہ ایکٹ آف وار ہوگا، دوسرا انھوں نے کہاکہ اگر آپ نے کوئی ملٹری...
    لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اپریل 2025 ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26اپریل (ہفتہ) کی ہڑتال اسرائیل، بھارت اور امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے، قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ وہ ان تینوں سے نفرت کرتی ہے اور اہل غزہ کے ساتھ ہے، شیطانی ٹرائی اینگل پوری دنیا میں بدامنی کا سبب ہے۔ پشاور میں آل تاجران غزہ یکجہتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے آبی جارحیت کی، پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے، معاہدہ کے آرٹیکل 12کے مطابق ایک ملک اسے ختم نہیں کر سکتا، عالمی برادری مودی حکومت کے یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے، ہندوتوا سرکار مسلمانوں،...
    نوے کی دہائی کی مشہور بھارتی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بننے کی خبریں گردش میں ہیں۔ لیکن کیا اس بلاک بسٹر فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کیا جائے گا؟ فلم میکر سورج برجاتیہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اپنی کلاسک فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بناتے ہیں تو اس میں اپنے قریبی دوست سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ نہیں کریں گے بلکہ نئے اداکاروں کو لیا جائے گا۔  برجاتیہ نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس فلم میں نئی کاسٹ ہوگی‘‘۔ فلم ساز نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ہمیشہ سے یہ...
    رہنما جے یو آئی ف مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق 24، 25 اور 26 اپریل کو جلسہ کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔ 24 اپریل کو کندھ کوٹ سے انڈس ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 26 اپریل کو ضلع سکھر میں موٹروے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ہوگا۔ مزید پڑھیں: کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق اگلے مرحلے میں تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دیا جائےگا۔ جمعیت علما اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی، کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق ہوش کے ناخن...
    پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون اور وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بار کونسل میں سہولت انٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب...
    امریکی ریاست میساچوسٹس میں راہگیر اور پولیس  نے کپڑے دھونے والے صابن کی مدد سے برساتی نالے میں پھنسے جانور کو ریسکیو کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی میساچوسٹس پولیس اور ایک مددگار راہگیر نے ہولیوک میں برساتی نالے میں پھنسے ریکون(ایک قسم کا جانور) کو بچانے کے لیے صابن کی جھاگ کا استعمال کیا، یہ جانور خشک نالے کی جالی کے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔ ہولیوک  پولیس چیف برائن کینن نے کہا کہ مقامی رہائشی فرنینڈو رویرا جونیئر نے پولیس کو کال کی، جس نے ہیریٹیج پارک میں نالے کی جالی میں ایک قسم کا جانور پھنسے ہوئے دیکھا تھا اور ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: گائے کی...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔  فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی۔...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ فیصل واوڈا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ملٹری کورٹس میں سزاؤں کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، جسٹس وقارسیٹھ کے فیصلے پر تنقید ہوئی، بعد میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں وقار سیٹھ کے فیصلے کاحوالہ دیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت قونصلررسائی دی گئی۔ جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کلبھوشن ہو یا کسی اورملک کا شہری قونصلررسائی...
    عالمی شہرت یافتہ گلوکار کشور کمار اور ماضی کی حسین ترین ہیروئن مدھو بالا کی ذاتی زندگی کے تلخ حقائق ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بہنوئی کشور کمار نے میری بہن کو بیماری کی حالت میں مکمل طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔ فلمی دنیا کی ’ٹریجڈی کوئین‘ مدھو بالا نے دلیپ کمار سے تعلق ختم ہونے کے بعد گلوکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔ یہ شادی اس وقت ہوئی جب مدھو بالا کو دل کی ایک سنگین بیماری لاحق ہو چکی تھی اور ڈاکٹرز نے واضح کر دیا تھا کہ وہ صرف 2 سال زندہ رہ سکیں گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : بال ٹھاکرے جوانی میں مدھو بالا کے دیوانے...
    ----فائل فوٹوز سپریم کورٹ میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سماعت ہوئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت خواجہ حارث نے کہا ہے کہ ٹرائل میں رولز پر  عمل ہوا یا نہیں اس پر آج عدالت کو آگاہ کروں گا، آرٹیکل 36 کا تعلق غیر ملکی شہریوں سے ہے، فارن نیشنل کو قونصلر تک رسائی دی گئی ہے، اگر کوئی جرم کرتا ہے جس ملک سے وہ آئے گا اس ملک کو سینڈنگ اسٹیٹ کہیں گے۔ عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم جاری کرنے کی استدعا مستردسپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین شہریوں کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ ٹرائل کے دوران قواعد و ضوابط پر عمل ہوا یا نہیں، اس حوالے سے وہ عدالت کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کے لیے قانونی گراؤنڈز تو دستیاب ہیں لیکن سویلین ملزمان کو اپنی مرضی کے وکیل تک رسائی...
    مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حوالے سے جب تک وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور متعلقہ سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی تو اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ ڈیل نہیں چاہتے ہیں اور نہ انھوں نے کسی کو ایسے مذاکرات کے اختیارات دیے ہیں کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ واضح...
    فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو مشورہ دیا تھا جن کی فہرست جاتی ہے وہ ہی ملاقات کے لیے جائیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا سلمان اکرم راجا، ظہیر عباس اور سلمان صفدر ہمارے وکیل بھی ہیں پارٹی لیڈر بھی، سلمان اکرم راجا اور ظہیر عباس کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ انھوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کا بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے۔ علیمہ خان نے کہا عدالت نے کہا ہے اگر بچوں سے بات نہ کرائی گئی تو جیل انتظامیہ 28 تاریخ کو پیش ہو، جج عمرہ کرکے آئے ہیں ہمیں امید ہے ان کے عمرے...
    بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز کے عمر رسیدہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہوم گراؤنڈ لکھنؤ سر جائنٹس کی ٹیم کے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ یہ چنائی کی دوسری فتح تھی۔ اس میچ میں دھونی کی ٹیم نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں چنائی نے آخری اوورز میں دھونی کی برق رفتار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر...
    بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے اسٹینڈ اِن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس (LSG) کے خلاف میچ میں دھونی نے صرف 11 گیندوں پر 26 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلائی۔ بھارت رتنا اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلے گئے مقابلے میں دھونی کو ان کی برق رفتار اننگز پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا اور یوں وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ 43 سال اور 280 دن کی عمر میں یہ...
    مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے زیراہتمام احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اس بادشاہانہ طرز عمل سے مریم نواز حکومت چلا رہی ہے، صوبہ میں یہی وطیرہ ان سے قبل ان کے والد اور چچا نے اپنایا ہوا تھا، انھیں صرف اداروں کو اپنا نام دینے اور ان پر تختیاں لگانے کا شوق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت کو آوٹ سورس نہیں کرنے دیں گے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں سے ایک کو بھی نوکری سے نکالا گیا تو پنجاب حکومت کا تعاقب کیا جائے گا، گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلی پنجاب...
    بھارت: شادی میں جوتا چھپائی کی رسم میں منہ مانگی قیمت نہ ملنے پر دلہن والوں نے دولہا کی پٹائی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں شادی کی تقریب ہوئی، خوشیوں بھری تقریب کا ماحول اس وقت گرم ہوا جب جوتا چھپائی کی رسم میں دلہن والوں کی مانگ پوری نہیں کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شبیر کا تعلق ریاست اتراکھنڈ سے ہے جو اپنی بارات لے کر بجنور گیا تھا، جوتا چھپائی کی رسم کے دوران دلہن والوں نے 50 ہزار کا تقاضہ کیا لیکن اپنی حیثیت کے مطابق دولہا نے 5 ہزار روپے دیے جو دلہن کے گھر والوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ دلہن والوں کی جانب سے کچھ...
    بلوچستان مختلف ثقافتوں اور زبانیں بولنے والوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس کے ہر پھول کا رنگ اور خوشبو منفرد ہے۔ صوبے کے دارالخلافے کوئٹہ میں بسنے والے افراد قومی لباس شلوار قمیض پہننے کو بیحد اہمیت دیتے ہیں اور ویسٹ کوٹ بھی اس پہناوے کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کپڑے کی وہ مارکیٹ جہاں کم داموں میں سوٹ دستیاب ہیں شہر کے وسط میں تیار ویسٹ کوٹ کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہر وقت لگا رہتا ہے۔ پشتون ہوں یا بلوچ یا پنجابی، صوبے کے بسنے والے شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ لازمی پہنتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ویسٹ کوٹ فروخت کرنے والے ایک دکاندار نے بتایا کہ...
    میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔ حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال...
    لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو 46 سالہ جہدوجہد پر سلام پیش کرتا ہوں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پہلے پاکستانی ہیں جنہیں نشان پاکستان کا اعزاز حاصل ہے۔ صدر زرداری نے ایک بار پھر گڑھی خدا بخش بھٹو کے ساتھ اپنا فرض نبھایا، شہید کو انصاف بھی دلوایا۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے روایات کے برعکس اپنی بیٹی کو اپنا سیاسی جانشیں بنایا۔ شہید محترمہ نے اپنے والد کے نام کو زندہ رکھا، اپنا مشن جاری رکھا۔ صدر زرداری نے آئین بحال کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا۔ سندھ حکومت کا سب سے بڑا منصوبہ 20 لاکھ افراد کو زمین کے مالکانہ حقوق...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے دریائے سندھو کو بحال کرنا اور اسے صحت بند کرنا ہے۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کی جنگ میں عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں۔ وہ گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ بلال بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ بطور وزیرخارجہ میں موسمی تبدیلی کی جنگ جس میں پانی کی تقسیم بھی شامل ہے، یہ جنگ میں عالمی سطح پر لڑ کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا سندھو (دریائے سندھ) کو بچانا ہے، اس کو بحال اور صحت مند کرنا ہے۔ ایک زمانے میں اس کو مائٹی انڈس کہا جاتا تھا، میں...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔
    بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 16افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 16قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعوی ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔ بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماو نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تاہم علاقہ مکینوں کا...
    بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سرچ آپریشن چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا۔  سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں مارے گئے جن کے بارے میں بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ یہ علیحدگی پسند نکسالی تھے۔ بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جس میں ماؤ نواز باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ہلاک ہونے والے 16 افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے تھا اور یہ مسلح نہیں تھے۔ علاقہ مکینوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔(جاری ہے) عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے جنید صاحب نے ہمارے ایک انٹرنل گروپ میں اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ انھوں نے ابھی یک ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوگا تو پارٹی کی مرکزی لیڈر شپ کی اجازت سے اور خان صاحب کے حکم پر ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دعا ہے کہ عید اور عید سے پہلے جو چند دن ہیں اللہ اس کو پرامن طور سے گزارے، مقدس مہینے میں پاکستانیوں کا بہت خون بہا ہے، خاص طور علماء کا اور جو ہمارے فوجی بھائی ہیں ان...
    غزہ:  فلسطین کی مزاحمتی عسکری جماعت حماس نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں طاقت کے استعمال اور فضائی حملے جاری رکھے تو یرغمالیوں کی بازیابی بے معنی ہو جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے  کہا ہے کہ “ہم قیدیوں کو زندہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسرائیلی بمباری ان کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔” حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور اگر اسرائیل نے فوجی طاقت سے بازیابی کی کوشش کی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے شدید فضائی حملے دوبارہ شروع کیے، جس کے...
    فائل فوٹو۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے، مستقبل کےلیے چینی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تکنیکی مدد ضروری ہے۔وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار بوآؤ ایشیائی فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین میں قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات دنیا کےلیے مثال ہیں۔ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا، زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی کےلیے بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
    بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔ البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ...
    اپنے ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ میں جنوبی علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے امن دستوں اور جنگبندی کی نگرانی کرنے والی کمیٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کسی بھی دراندازی کو روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے صدر "جوزف عون" نے کہا کہ ہم بیروت کو دوبارہ سے آگ میں جھونکنے کی ہر کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ جنوبی لبنان میں جو کچھ آج ہوا یا 18 فروری سے جاری ہے وہ لبنان کے خلاف جارحیت اور اس ملک کو نجات دینے کے منصوبے کو دھچکا ہے۔ جوزف عون نے کہا کہ میں جنوبی علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے امن دستوں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک  کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
    لاہور: موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار  کرنے پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی ماردی  اور فرار ہوگیا۔ ملک علی حسنین نامی شخص اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل واش کروانے سروس اسٹیشن آیا، جہاں واشنگ مین یونس نے اسے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔ انتظار کا سنتے ہی ملزم نے پستول نکال کر واشنگ مین کو گولی ماردی، اور فرارہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد زخمی ہونے والے یونس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
    لاہور: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ میں ایسے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا کیونکہ یہ بیانات ایسے لوگوں کی طرف سے آتے ہیں جن کی اپنی کوئی ساکھ نہیں ہے اور نہ ان کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ان کی کوئی جائزیت ہے تو وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہم پروگرامز کرتے، ہم کوئی ٹھوس گفتگو کرنے کیلیے کرتے ہیں۔ جہاں تک رہا ہماری شرکت نہ کرنے کا ہم نے شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا تھا، ہماری پارلیمانی پارٹی نے اور ہماری پولیٹیکل کمیٹی نے خان صاحب کے ساتھ ملاقات سے اس کو صرف مشروط کیا تھا، ہمارا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ چاہتی ہے کہ ان معاملات پر اتفاق رائے ہو اور تبھی حکومت نے یہ سوچا کہ پارلیمنٹ کی جو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہے اس کا اجلاس آج اسی بنیاد پربلایا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر موجود جتنی بھی پارٹیز کی ریپریزنٹیشن ہے وہ ایک فورم پر آئیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی بات کریں تو انھوں نے اس کو بھی ایک موقع جانا وہ جو اپنی پیٹی پالیٹکس ہے اور جو معاملات ہیں جو پرسنل انٹرسٹ کے معاملات ہیں ان کو آگے رکھیں۔ رہنما پی ٹی آئی فردوس...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں بہت افسوس ہوا، ہم نے کل بھی اسپیکر صاحب کے سامنے درخواست کی تھی کہ اتنا اہم واقعہ ہوا ہے تو آپ کل کے دن کارروائی نہ کیجیے، اسے اسپیشل سیشن بنایے اور اس پر ڈبیٹ کیجیے ،دیر آید درست آید آج اسپیکر صاحب نے اس کا فیصلہ کیا کہ اس پر ڈبیٹ کرتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وزیرا عظم شہبازشریف جس بھی طریقے سے منتخب ہو ئے ہیں لیکن اب ہیں وزیراعظم کی کرسی پر جب تک وہ ہیں تو اپنی ذمے داری نبھائیں،قوم قومی اسمبلی میں ایوان...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے ہدایتکار کی ایک ڈیمانڈ پر فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں مدھو چوپرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بےحد حساس تھیں اور کبھی اسے فلم کے سیٹ پر یا کسی آفس میں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں۔ مدھو نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ فوری فیصلہ لیتی ہے اور چاہے اسے فلم سے ہاتھ دھونا پڑے مگر وہ اپنے اصولوں پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ پریانکا کی والدہ نے ماضی کے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پریانکا نے ایک ہدایتکار کی فلم کرنے سے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بغیر آئینی اختیارات کے انھوں نے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی جن میں سے کئی بچے اب لاکھوں روپے مہینہ کما رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں کہی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بغیر اختیار کے آئی ٹی کورسز، راشن بیگز، موٹر سائیکلیں اور دیگر چیزیں فراہم کررہے ہیں، اگر بغیر اختیار والے یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو اختیار ہوگا تو کتنا کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسائل پر بات کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں یہ گورنرکا اختیار نہیں۔ گورنر سندھ...
      صحافی تنظیموں کا سندھ بلڈنگ میں رشوت ستانی کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ مشتاق درانی کا ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے کا مشورہ حقائق پر مبنی خبریں روکنے کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے اور مختلف اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا سوشل میڈیا پر شروع کردیا، دوسری جانب اس معاملے میں صحافی تنظیموں اور مختلف فلاحی اداروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری رشوت ستانی کے معاملات کے شواہد خود عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے تیسری بار اپنا عہدہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
      بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد...
    بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعویٰ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 مارچ 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ دن بدن عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہیں۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے سے ہونے والی بچت کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں نہیں پہنچ رہا، عیدالفطر کے بعد مہنگی بجلی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں انھوں...
    بالی وڈ کی سنہری تاریخ میں دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو ہمیشہ سے ایک مثالی جوڑے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے درمیان محبت کی یہ داستان کتنی پیچیدہ تھی؟ اور کس فلم میں دلیپ کمار نے مدھوبالا کو حقیقت میں تھپڑ مارا تھا؟ دلیپ کمار اور مدھوبالا کی جوڑی کو بالی وڈ کے حسین ترین جوڑوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ لیکن ان کی محبت کی کہانی فلمی کہانیوں سے کہیں زیادہ پیچیدہ تھی۔ فلم ’مغلِ اعظم‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں۔ فلم کے ایک سین میں، دلیپ کمار کے کردار ’سلیم‘ کو مدھوبالا کے کردار ’انارکلی‘ کو تھپڑ مارنا تھا۔...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر مریم نواز شدید برہم ہوئیں، انھوں نے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور ایم ایس کو عہدے سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو جھاڑ بھی پلائی، انھوں نے کہا آپ ایم ایس ہیں آپ کو تو کچھ پتا نہیں، آپ کو یہاں کس نے رکھا ہے؟ شکریہ ادا کریں میں آپ کو گرفتار نہیں کرا رہی، آپ کو پتا ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟مریم نواز...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے فلم رام لیلا میں بیٹی کی جگہ دیپیکا پڈوکون کو لیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ مدھو چوپڑا نے فلم رام لیلا کی ریلیز کے تقریباً 12 برس بعد پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار سے ہٹائے جانے پر بات کی ہے۔ رام لیلا 2013ء میں ریلیز ہوئی، جس میں مرکزی کردار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا، فلم کو باکس آفس پر خوب سراہا گیا۔ فلم کی خاص بات پریانکا چوپڑا کا ڈانس نمبر تھا، جس نے فلم بینوں کو خاصہ متاثر کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرکزی کردار کےلیے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے پہلے پریانکا چوپڑا کو آفر کی تھی۔ اپنے تازہ...
    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو عناصر دہشت گردوں کو پناہ، وسائل یا مدد فراہم کرتے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے کہ وہ لوگ جو براہ راست حملے کرتے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے نہ صرف ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا بلکہ دشمن...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے ہمیشہ یہ حکمران کہتے تھے کہ ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پچھلے سال مہنگائی 23.1 فیصد تھی اب کہہ رہے ہیں مہنگائی 1.5 فیصد پر آگئی ہے، مجھے صرف یہ بتایا جائے کہ کون سا ملک ہے جو اس کی تعریف کر رہا ہے ؟، کون سی چیز ہے جو سستی ہو گئی ہے؟۔  یہ جو دعوے ہو رہے ہیں کہ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کہاں ہے؟آئین کہاں ہے؟۔ رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ انفلیشن اور ڈیفلیشن میں ایک بنیادی...
    بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav کی بلوچستان سے گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، کلبھوشن ’حسین مبارک پٹیل‘ کے نام سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ کلبھوشن نے ناصرف پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کا ہدف سی پیک، گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا۔ بھارتی نیوی کے کمانڈر رینک حاضر سروس آفیسر کلبھوشن کو دو ہزار سولہ میں پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔ بھارت کا کلبھوشن جادھو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے۔
    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔ کلبھوشن سدھیر یا دیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی جاسوس کو پاکستانی ایجنسیوں نے 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا اور 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لیے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کلبھوشن یادو نے 2003 مں چاہ بہار ایران میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد اسکریپ کے کاروبار کی آڑ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔ کلبھوشن نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔ کلبھوشن کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس حکومت کا اخلاقی جواز اس لیے نہیں ہے کہ ادھر جو لوگ بیٹھے ہیں جو ممبر نیشنل اسمبلی ہیں، جو ایم پی ایز بیٹھے ہیں یہ جعلی مینڈیٹ ہولڈر ہیں، انھوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے ، الیکشن پوسٹ پولنگ رگ کیا ہے، پری پولنگ رگنگ ہوئی ہے، دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے لوگ الیکشن ٹریبونلز میں گئے ہوئے ہیں ، ان کی تاریخیں نہیں لگ رہیں۔  رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ گورنمنٹ کا نقطہ نظر تو وزرا...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمشن بنانے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان کی زیر صدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکثریتی ووٹوں سے احسن بھون جوڈیشل کمشن کے ممبر بن گئے۔ پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔ سینیئر وکیل احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رْکن ہوں گے۔ احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمشن میں نمائندگی کریں گے۔ احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت...
    سٹی42ؒ: 26 فروری 2019 کو بھارت کے نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس کے مس ایڈونچر کا پاکستانی فضائیہ نے اگلے روز ہی منہ توڑ جواب دیا   حقیقت کا اعتراف کرنے کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعوی کیا،بھارت نے اپنی عوام اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے غلط بیانی سے کام لیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس نکلے،واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف-16 مار گرانے میں ناکام رہی، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  واشنگٹن پوسٹ  کے مطابق بھارت خود ایک جنگی طیارہ، ایک ہیلی کاپٹر اور چھ فوجی گنوا بیٹھی، جس سے بی جے پی حکومت...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین کے استعفیٰ کے بعد پاکستان بار کونسل نے ایڈووکیٹ احسن بھون کو اپنا نمائندہ نامزد کردیا۔ پاکستان بار کونسل کا اجلاس ایکس آفیشو چیئرمین اٹارنی جنرل آف پاکستان عثمان منصور اعوان کی صدارت میں ہوا۔ اس سے قبل ایکس آفیشو چیئرمین نے بطور ریٹرننگ آفیسر پاکستان بار کونسل سے نامزدگیاں طلب کی تھیں جس کے جواب میں ایڈووکیٹ خوشدل خان اور محمد یاسین آزاد نے ایڈووکیٹ احسن بھون کا نام تجویز کیا جس کی تائید حسن رضا پاشا اور پیر مسعود چشتی ایڈووکیٹ نے کی۔ اُن کے مقابلے میں شفقت محمود چوہان نے طاہر فراز عباسی کا نام تجویز کیا۔ شو آف ہینڈز ووٹنگ کے ذریعے احسن بھون...
    اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔چیئرمین پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان کی زیر صدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں اکثریتی ووٹوں سے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔ پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔سینیئر وکیل احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے۔ احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی...
    احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے۔ پاکستان بارکونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔
    سٹی42:  سینئیر قانون دان احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن بن گئے ہیں۔  پاکستان بارکونسل نے احسن بھون کو  اپنی جانب سے  جوڈیشل کمیشن کا رکن  بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی تھی جسے آج احسن بھون نے پر کر دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی احسن بھون بار کی سیاست مین بھی سرگرم رہ چکے ہیں۔  Waseem Azmet
    پاکستان بار کونسل کے احسن بھون—فائل فوٹو پاکستان بار کونسل کے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ہیں۔  اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیپاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ پاکستان بار کونسل نے کہا کہ احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے۔احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی...
    پاکستان بار کونسل کا اجلاس ،احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین منصور عثمان اعوان کی زیرصدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن کے نئے رکن کیلئے احسن بھون کے نام پر غور کرے گی،پاکستان بار کے ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین کمیشن رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں،احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئےپاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدیاحسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ۔ احسن بھون 2 سال کےلئے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں...
    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کرپٹو کرنسی کو متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے. انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک ملک میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے پر کھلے دل سے غور کرے، جبکہ غیر رسمی مارکیٹ میں پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کا استعمال ہورہا ہے. انھوں نے ڈیجیٹل اثاثوں اور اے آئی کیلیے ایک ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بعد ازاں...
    چین کی ایک کیمیکل کمپنی نے کنوارے اور طلاق یافتہ ملازمین کو شادی نہ کرنے کی صورت میں ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دے دی۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ میں قائم کیمیکل کمپنی نے اپنے سنگل اور طلاق یافتہ ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ اگر وہ ستمبر تک شادی نہیں کرتے تو نوکری سے نکال دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق 28 سے 58 سال تک کی عمر کے ملازمین کو شادی کرنے کا کہا گیا ہے، جس کا مقصد شادی شدہ ملازمین کی شرح میں اضافہ کرنا ہے۔ نوٹس...
    کراچی: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کرپٹو کرنسی کو متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے.  انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے اسٹیٹ بینک ملک میں کرپٹو کرنسی متعارف کرانے پر کھلے دل سے غور کرے، جبکہ غیر رسمی مارکیٹ میں پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کا استعمال ہورہا ہے.  انھوں نے ڈیجیٹل اثاثوں اور اے آئی کیلیے ایک ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بعد ازاں...
    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، عوام کو آزادی دلانی ہے، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اور نہیں، نہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم وہ...
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ حکومت رمضان سے قبل مقامی مارکیٹوں کے بجائے ہول سل مارکیٹوں کو کنٹرول کرے تو رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں گی یہ بات انھوں نے غیریب آباد حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے آمد رمضان کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوتی ہے حکومت کو پہلے ہول سیل مارکیٹوں پر کنٹرول کرنا چاہیے جہاں سے چھوٹے بڑے دکانداروں کو سامان سپلائی کیا جاتا ہے وہاں سے اگر سامان مارکیٹیوں میں مناسب قیمتوں پر آئے گا تو پھر رمضان المبارک میں کسی کی ضرورت نہیں ہو گی قیمتوں...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...
    لاہور: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کیساتھ ملاقات میں جنوبی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی نے  مقامی بیوروکریٹس کے منفی رویہ کی شکایات جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے گن گائے. گزشتہ روز نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ بہاولپور، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے دو الگ الگ اجلاس کیے، جس کا مقصد نوجوان ارکان کو اپنے تحفظات اور شکایات سے پارٹی صدر کو آگاہ کرنے کا موقع دینا تھا مگر انھوں نے پارٹی صدر کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سراہنے کے علاوہ کچھ نہ کیا.  ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز پارٹی صدر کے خطاب سے ہواجس میں...
    ڈاکٹر آکاش انصاری۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے بدین میں کہا کہ محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گا۔انھوں نے کہا ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ جس اولاد کو انھوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قریب آتے ہی نظر ڈالتے ہیں ان پانچ بلے بازوں پر جو اپنی شان دار بیٹنگ سے ٹورنامنٹ کو یادگار بنا سکتے ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں یہ پانچ بلے باز اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں۔ فخر زمان (پاکستان) میچز: 85، رنز: 3627، اوسط: 46.50، بہترین اسکور: 210*، سنچریاں: 11، نصف سنچریاں: 17   پاکستان کے بہترین ون ڈے اوپنرز میں شمار ہونے والے فخر زمان اپنی دھواں دار بیٹنگ سے کسی بھی لمحے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ 2017 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف انکی 114 رنز کی اننگز آج بھی یادگار...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور سابق چیئرمین، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بزنس مین للت مودی کو دوبارہ محبت مل گئی۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکی لیڈی لَو بھی نظر آرہی ہیں، جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کا بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ ہوگیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے اپنی پارٹنر کے نام کا تو انکشاف نہیں کیا ہے لیکن متعدد تصاویر ضرور شیئر کی ہے، البتہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات 25 برس پر محیط ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل للت مودی کی مینال مودی سے 1991...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) لاہو ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا. جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اب گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پانی ضائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں...
    خواجہ سعد رفیق نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیان داغ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بیان دیا ہے، انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت ایوی ایشن ختم کر کے اسے وزارت دفاع میں ضم کرانا نامناسب فیصلہ ہے، جس پر افسوس ہوا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن وزارت کے خاتمے کے اقدام سے ایوی ایشن انڈسٹری کو نقصان ہوگا، انھوں نے لکھا کہ ن لیگ کے انتخابی منشور میں ریلویز اور ایوی ایشن کو ملا کر وزارت ٹرانسپورٹ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ٹوئٹ میں سعد رفیق نے لکھا کہ اگر رائٹ سائزنگ ہی کرنا تھی تو ریلویز، ایوی...
    لاہور: نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان اور سیکریٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ فلسطین پر ازسرِنو جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی زمین ہڑپ کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں نہ صرف مشرقِ وسطٰی بلکہ پوری دُنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی بھونڈی سازش ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ   امریکی صدر نے اپنے ابتدائی دِنوں میں ہی امریکی حواس باختگی اور انسانیت سے بدترین دشمنی اور تعصبات کی آگ بھڑکادی ہے، امریکی صدر کے پے در پے غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیرانسانی اعلانات ساری دُنیا کو غیرمحفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہاکہ   امریکا خود اپنے خلاف گریٹ ورلڈ الائنس کے مواقع تیزتر کررہا ہے۔ ٹرمپ...
    معروف فلمساز انوبھو سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم "کیش" کے بعد سے اجے دیوگن سے 18 سال سے بات چیت نہیں کر سکے۔ انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی اور اجے دیوگن کی کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی، لیکن اجے ان کے پیغامات کا جواب بھی نہیں دیتے۔  انہوں نے بتایا کہ "میں نے انہیں کئی بار میسج کیا، لیکن کبھی کوئی جواب نہیں ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھ سے بات کرنا کیوں چھوڑ دیا؟" فلمساز نے وضاحت کی کہ "کیش" کی شوٹنگ کے دوران کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ پروڈیوسر اور فنانسر کے درمیان تھا، میرا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں میچ ادھورا چھوڑنا پڑا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کو ساتویں اوور کے دوران پسلیوں میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد وہ میچ ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ حارث رؤف کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد سلمان علی آغا نے ان کا اوور مکمل کیا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ حارث رؤف کو لو گریڈ ون اسٹرین کا سامنا اور پیٹ کے مسلز میں تکلیف کا سامنا ہے، ان کو فوری طبی امداد دی گئی ہے۔ پی سی بی کے...
    حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کرنے کے احکامات دے دیے۔اسموگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ باقاعدہ مہم چلانی چاہیے کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا سختی سے منع ہے، پانی کومحفوظ بنانے کیلئےباقاعدہ رولزبنانے کی ضرورت ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر گھروں میں گاڑیاں دھونے کا کام ختم کرالیں تو آپ بہت سا پانی بچا سکتے ہیں، اس حوالے سے پورے شہر میں بینرپوسٹرلگائیں کہ گھروں میں گاڑیاں دھونا منع ہے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ کریں۔ ڈولفن کی ذمہ داری لگائیں کہ وہ مکمل مانیٹرنگ کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پانی کا مسئلہ صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا ہے، میں...
    لاہور ہائیکورٹ— فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10 ہزار جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔آج واسا کے سینئر لیگل ایڈوائزر میاں عرفان اکرم سمیت لاء افسران اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں وکیل  نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ...
    اسلام آباد: رہنمامسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ جہاں تک پاکستان کے ایک سال کا تعلق ہے، اکنامک فگرز سے تو کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا مثلاً مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، یہ اعداد و شمار ادارہ شماریات کے ہیں ہم سب ان سے اتفاق کرتے ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 28 فیصد سے اگر دو، تین فیصد پر چلی گئی ہے، مہنگائی سب سے بڑا بحران تھا، یہ نہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کی جو بڑھوتی ہے اس میں کمی آئی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔  رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ میں غصہ نہیں کرتا ہوں،...
    وزارت خوراک نے کہا ہے کہ حکومت کا چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے لیے گدھوں کا ذبح خانہ گوادر میں قائم کیا گیا ہے، جس نے باقاعدہ کام کاآغاز کر دیا ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں وزارت خوراک کے حکام نے جمعرات بتایا کہ چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ایک چینی کمپنی گوادر میں تمام متعلقہ آپریشنز سنبھالے گی اور گدھوں کا ذبح خانہ بھی یہاں ہی قائم کیا گیا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی نے سوال کیا کہ زندہ گدھے چین...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے خط لکھا ہے تو وہ یا تو الیکٹرانک کی صورت میں ہو گا یا ہارڈکاپی کی شکل میں ہو گا، اگر ہارڈ کاپی ہوگی تو ظاہر ہے کہ گورنمنٹ کا کوئی ادارہ جووہاں بیٹھا ہے وہی اس کو دے رہا ہو گا، اب جو گورنمنٹ کا ادارہ دیتا ہے تو کس طریقے سے دے رہا ہے، کیا ہے تو گورنمنٹ اس کو کر سکتی ہے۔  ایکسپریس نیوزکے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو اس کے اندر چیزیں ہیں جو سوشل میڈیا پر آئی ہیں ان کو ہم دیکھیں تو انھوں نے بنیادی طور پر چھ پوائنٹس کو ٹچ...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی علوم کے ساتھ مدارس کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، مدارس کے طلبہ دینی علوم کے ساتھ اس میں بھی مہارت حاصل کریں، ہمیں جدید علوم کو سیکھنا ہےاور ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے تعلیم، معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے، دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مدارس کو مسالک اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امت کے اتحاد اور فکری...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی ، جس سے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوہرٹاؤن میں پاسپورٹ سینٹر کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ سینٹر بننے کا فائدہ ہوگا لوگ لمبی لائنوں سے بچ جائیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نادرااورپاسپورٹ سینٹرمل کر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں اور 14 شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹر بنانے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ چیزیں سوشل میڈیا کی ڈیمانڈ پر چلتی کچھ حقیقت میں ہوتی ہیں، شملہ پہاڑی پرنادراآفس کامعائنہ کریں تووہاں رش ختم ہوچکا ہے۔ وزیر داخلہ نے...
    ـ پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے...
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔ آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا اس موقع پر...
    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ اس پر لوگوں کی نظریں جمی رہتی ہیں۔ ویدانت مادھون ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔ اداکار آر مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ زمین سے جڑا رہے۔  مادھون نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے کہا:...
    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔  حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔  کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں...
    مشہور ہدایتکار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ مادھوری ڈکشت نے ان سے  سلمان خان کے ساتھ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کاسٹ کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرن سے معذرت کرلی تھی۔ سورج برجاتیا کی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور ٹیلی ویژن پر اب بھی دیکھی جاتی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور سونالی باندرے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ سیف علی خان، کرشمہ کپور، منیش بہل اور تبو بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سورج بجاجتیا نے انکشاف کیا کہ مشہور اداکارہ مادھوری اس فلم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جب آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے تو بنیادی حقوق معطل ہو جاتے ہیں،یہاں اس کیس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بھی بات ہوئی،قانون بنا کر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا، عام شہریوں کو یہ حق حاصل نہیں،وفاق کی جانب سے بار بار کہا گیا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں میں وجوہات دی جائیں گی،اب کہا جارہا ہے کہ وجوہات ہوتی ہی نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ پر سماعت...
    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ اس پر لوگوں کی نظریں جمی رہتی ہیں۔ ویدانت مادھون ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔ اداکار آر مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ زمین سے جڑا رہے۔  مادھون نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے کہا: "تمہاری...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی  کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ غزہ میں غلطی سے ایک کنٹریکٹر مارا گیا جس کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے۔ وزارت دفاع نے جنگ کے دوران غزہ میں انہدامی کاموں کے لیے تعمیراتی تجربہ رکھنے والے متعدد شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ہلاک ہونے والا شخص بھی انہی میں سے ایک تھا وہ وزارت دفاع میں ٹھیکدار اور فوج کی سربراہی میں کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔ جیکب ایتان اسرائیلی فوج کے زیر تسلط وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ حال علاقے میں کھنڈرات کو صاف کرنے کے لیے پہنچا...
    دھابیجی (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما عاشق حسین زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اپنے پارٹی منشور کے مطابق عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، حاجی علی حسن زرداری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اور بیشتر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاشم کچھی گوٹھ بھنبھور میں کچھی برادری کے معززین صالح محمد کچھی، صدام کچھی، نور محمد، عبدالستار کچھی و دیگر کی قیادت میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہاشم کچھی گوٹھ میں ڈسپنسری، پارک اور اسکول اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ناقدین اس کو جلد بازی ضرور کہہ سکتے ہیں لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ حکومت نے ان مذاکرات کو اْس طرح سے سنجیدگی سے ڈیل نہیں کیا جیسے کیا جانا چاہیے تھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات آگے بڑھنے کے لیے ضروری تھا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی جیل میں جا کر عمران خان سے ذرا آسانی سے ملتی۔  اس میں مسئلہ ہوا پھرحامد رضا کو پکڑنے کیلیے چھاپہ مارا گیا تو فضا بڑی مکدر کی گئی، 190 پاؤنڈ کیس کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ جتنی چیزیں سامنے آئی ہیں جو...