data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-2

 

لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدر (پنجاب) منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خالد مسعود سندھو کی کامیابی وکلاء برادری کے ان پر مکمل اعتماد اور جمہوری و نظریاتی سیاست کی فتح کی عکاس ہے۔ یہ فتح ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کا مرکزی مسلم لیگ پر اعتماد بڑھا ہے اور وہ یہ بات سمجھتے ہیں کہ یہی لوگ ملک کے بہتر کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے ہمیشہ قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب نائب صدر اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں نبھاتے ہوئے وکلاء برادری کے مسائل کے حل، عدالتی نظام کی بہتری اور عوامی مفادات کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

کامرس ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خالد مسعود سندھو

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد

سپریم کورٹ: فائل فوٹو 

سپریم کورٹ کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد  کردی گئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے رجسٹرار آئینی عدالت کو خط لکھوا دیا۔

خط میں کہا گیا کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں، اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری، غلام رضا کی خدمات آئینی عدالت کے سپرد کی گئیں۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیاء کی خدمات بھی آئینی عدالت کےسپرد کردی گئیں، 3 جوڈیشل اسسٹنٹ افسران اور پروٹوکول افسر فیصل ندیم کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • اعلیٰ عدلیہ میں نئی تقرریوں پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن  آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ کے 19 افسران، ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
  • سپریم کورٹ کے 19 افسران و ملازمین کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
  • ٹنڈوجام ٹول پلازہ انتظامیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکاری
  • خالد خورشید کے ساتھ موجود الیکٹیبلز جلد ریت کی طرح پھسل جائیں گے، اشرف صدا
  • طلاق 90 روز کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی: سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: 3 طلاق سمیت کوئی بھی طلاق 90 دن مکمل ہونے تک مؤثر نہیں