Al Qamar Online:
2025-11-05@11:13:42 GMT

یاسین ملک کو رہا کیا جائے،محبوبہ مفتی کاامیت شاہ کوخط

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

سری نگر:سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھ کر جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کے کیس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نظرثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت اور بھارت کے خلاف سازش کے الزام میں دہلی کی ایک این آئی اے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے خط میں لکھا کہ یاسین ملک کا ماضی میں تشدد چھوڑ کر سیاسی اور پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ایک غیرمعمولی فیصلہ تھا، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 انھوں نے کہا کہ ”یہ خط مخالفت میں نہیں بلکہ مفاہمت کے یقین اور اس امید کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ بھارت ایک عظیم ملک ہونے کے ناتے زخموں پر مرہم رکھنے کا راستہ اختیار کرے گا۔“محبوبہ مفتی نے لکھا کہ 1994 میں یاسین ملک نے ہتھیار چھوڑ کر سیاسی عمل میں شمولیت اختیار کی اور یہ فیصلہ بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کے تحت ہوا۔ محبوبہ مفتی کے مطابق یاسین ملک نے کئی سالوں تک حکام، خفیہ ایجنسیوں اور بعض متنازع شخصیات کے ساتھ بھارتی حکومت کی مرضی سے مذاکرات کیے اور اسے ایک ”امن کے پل“ کے طور پر دیکھا جاتا رہا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ یاسین ملک کو 32 زیر التواءTADA کیسز میں ضمانت ملی اور حکومت نے ان مقدمات کو آگے نہیں بڑھایا۔ تاہم اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد صورت حال بدل گئی، پرانے مقدمات دوبارہ کھولے گئے، جے کے ایل ایف پر پابندی لگا دی گئی اور یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس نے امن کا راستہ چ ±نا، اب مکمل خاموشی کے ساتھ جیل میں ہے اور اس کے خلاف سزائے موت کی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔ محبوبہ مفتی نے زور دیا کہ ملک کے سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپئی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی مکالمے کو ترجیح دی تھی اور آج بھی اسی کی ضرورت ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ”ہم کشمیریوں کو مرکزی دھارے سے الگ رکھا گیا ہے اور ہمارے اعتماد کو بحال کیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔“ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک کے کیس پر ہمدردانہ اور جمہوری اصولوں کے تحت از سر نو غور کیا جائے تاکہ امن و مفاہمت کا عمل بحال ہو سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے یاسین ملک کو انھوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی بااثر شخصیت قرار

ویب ڈیسک: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔

اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت ہیں جبکہ مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

ٹاپ 50 شخصیات میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور  برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے شامل ہیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

اس کے علاوہ دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ٹاپ 50 شخصیات میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان اور دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔

دنیا کی بااثر ترین کاروباری خواتین کی فہرست جاری

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان اور دیگر  شامل ہیں۔

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

متعلقہ مضامین

  • لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
  • پیپلز پارٹی ڈاکوئوں کی سرپرستی بند کر ے، جئے قومی محاذ
  • کشمیر کی صورتِحال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے: مشعال ملک
  • استنبول: عراقی خطاط کا روح پرور کارنامہ، ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک مکمل کرلیا
  • ’تیری خاطر بیوی کو قتل کر دیا‘، سرجن کا ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کے نام پیغام
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی بااثر شخصیت قرار
  • مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن