مفتاح اسماعیل کی معلومات ادھوری ہیں، سیدہ تحسین عابدی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
سندھ حکومت کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی معلومات ادھوری ہیں، سندھ کا حالیہ تعلیمی بجٹ 519 ارب کا ہے۔
ایک بیان میں سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ مفتاح صاحب، تعلیم کا برا حال تب تھا جب فیصلے اشتہاروں سے ہوتے تھے، سندھ میں 1600 اسکولوں کی مرمت، 200 سے زائد ماڈل اسکول بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کا 2025ء میں 519 ارب کا تعلیمی بجٹ ہے، صوبائی حکومت نے تعلیم، صحت، پانی، انفرااسٹرکچر پر 2 ہزار ارب سے زائد خرچ کیے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل پہلے خود بتائیں، انہوں نے بطور وزیر کیا بہتری کی؟ سندھ حکومت نے قانون سازی، بلدیاتی نظام، اور رائٹ ٹو انفارمیشن جیسے اقدامات کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تھرپارکر میں پینے کے پانی کا انقلابی حل دیا، ہم نے خشک زمینوں کو پانی دیا، لوگوں کو بااختیار بنایا۔
سیدہ تحسین عابدی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر سوال اٹھانے سے پہلے کراچی کا دورہ کرلیں، ملیر ایکسپریس وے، نشتر روڈ، شاہراہ نورجہاں جیسے پروجیکٹ باتوں سے نہیں بنتے، جو عینک صرف تنقید کی دھند دیکھتی ہے، اسے کام کی روشنی نظر نہیں آتی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
الطاف حسین وانی کا ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین
---فائل فوٹومصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔
الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔
واضح رہے کہ کشمیری مندوبین میں الطاف وانی، راجہ محمد سجاد خان، مہرالنساء رحمان اور ڈاکٹر شگفتہ شامل ہیں۔