یو اے ای ثالثی، روس، یوکرین 350 قیدیوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 350 قیدیوں کے تبادلہ کیا گیا، 176 روسی اور 175 یوکرینی قیدی رہا کیے گئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں امن کیلئے اہم شراکت دار ہے۔اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں معیشت اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور کثیر الجہتی فورمز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا شکریہ ادا کیا۔
چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی آئندہ صدارت سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔