سعودی ولی عہد سےملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعمیری گفتگوہوئی ،مشرق و سطیٰ اور یوکرین میں امن کے لئے سعودی عرب کاکردار قابل ستائش ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سےملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعمیری گفتگوہوئی ،مشرق و سطیٰ اور یوکرین میں امن کے لئے سعودی عرب کاکردار قابل ستائش ہے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری ، توانائی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے پاکستان سے مسلسل تعاون پر ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔ہماری پائیدار دوستی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ وژن کی بدولت باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور مضبو ط دوطرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرق و سطیٰ اور یوکرین میں امن کے لئے سعودی عرب کاکردار قابل ستائش ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لئے
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو دی جانے والی معیاری تربیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے نہ صرف دوطرفہ بحری تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔