پاکستانی شہری کا بغیر ویزا کے بھارتی فلائٹ کے ذریعے بھارت کا سفر، ممبئی ایئرپورٹ کے حکام حیران
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک پاکستانی کاروباری شخصیت وقاص حسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈیگو ایئر لائن کے ذریعے بھارت کا سفر کیا، جس پر کئی لوگ حیران رہ گئے۔ اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارت جا سکتے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ تفریحی سیاحت بھی شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
وقاص حسن نے ایک انڈیگو فلائٹ بک کی، جس میں ان کا چھ گھنٹے کا قیام ممبئی ایئرپورٹ پر تھا۔ وہ سنگاپور سے سعودی عرب جا رہے تھے اور ان کی فلائٹ کا ٹرانزٹ بھارت میں تھا۔
پاکستانی پاسپورٹ پر بھارت کا سفر
اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں وقاص حسن نے وضاحت کی کہ پاکستانی شہری بنا ویزے کے بھارت کا سفر کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کی فلائٹ محض ایک کنیکٹنگ فلائٹ ہو۔ پاکستانی مسافروں کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی، لہٰذا خود سے چیک ان فلائٹس ان کے لیے ممکن نہیں ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا، ’اس بار میں سنگاپور سے سعودی عرب جا رہا ہوں اور اس وقت ممبئی ایئرپورٹ پر موجود ہوں۔‘
View this post on InstagramA post shared by WAQAS HASSAN (@waqashassn)
ممبئی ایئرپورٹ پر خوشگوار تجربہ
وقاص حسن نے اپنے مختصر قیام کو خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں وقت گزارا، کچھ یادگاری اشیاء خریدیں اور ممبئی کی مشہور اسٹریٹ فوڈ ”وڑا پاؤ“ بھی چکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ”دلچسپ تجربہ“ تھا۔
’تھوڑا سا خطرہ بھی تھا‘
وقاص حسن نے وضاحت کی کہ انہوں نے بھارتی ایئر لائن کا انتخاب کیوں کیا۔ ان کے مطابق مشرق سے مغرب جانے والی فلائٹس، جیسے کہ سنگاپور سے سعودی عرب، بھارتی ایئر لائنز عام طور پر کم قیمت پر فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ یہ سفر قانونی ہے، اور انہیں خود بھی ٹکٹ بک کرتے وقت خدشات تھے۔
انہوں نے کہا، ’میں 15 سالوں سے سفر کر رہا ہوں، مگر کبھی کسی نے نہیں بتایا کہ پاکستانی بھارت سے ٹرانزٹ کر سکتے ہیں۔ اس لیے جب میں نے یہ ٹکٹ بک کیا تو تھوڑا سا خدشہ بھی تھا۔‘
ممبئی ایئرپورٹ حکام کی حیرت
وقاص حسن نے بتایا کہ جب انہوں نے ممبئی ایئرپورٹ پر اپنا پاسپورٹ دکھایا تو حکام بھی حیران رہ گئے۔
وقاص کے مطابق ’ایئرپورٹ پر جب میں نے اپنا پاسپورٹ دیا تو وہ بھی مجھے حیرت سے دیکھنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ پاکستانی ایسا نہیں کرتے، لہٰذا یہ ان کے لیے بھی ایک نیا تجربہ تھا۔‘
سوشل میڈیا پر ردِعمل
وقاص کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
ایک بھارتی صارف نے لکھا، ’پاکستانی عوام کو بھارت جانے کی اجازت ہونی چاہیے اور بھارتی عوام کو پاکستان آنے کی۔ میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، کوئی اچھا یا برا نہیں ہوتا، ہم سب ایک جیسے ہیں۔‘
جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا، ’اس میں خوشی کی کیا بات ہے کہ آپ ایک ایسے ملک کے ایئرپورٹ پر ٹھہرے جس نے آپ کو باہر جانے کی اجازت ہی نہیں دی؟‘
مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کی خوشی میں کمی آگئی، عالمی درجہ بندی میں تنزلی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ممبئی ایئرپورٹ پر بھارت کا سفر انہوں نے
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز کی لاکھوں روپے مالیت کی جرسیاں چوری ہوگئیں
ممبئی : اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔
ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔
چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور سکیورٹی مینیجر کو گتے کا ڈبہ اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔
اس کے بعد ماہم میں مقیم بی سی سی آئی کے ملازم ہیمانگ بھرت کمار نے 17 جولائی کو ممبئی پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔
ہیمانگ بھرت کمار اسٹیڈیم کے احاطے میں واقع بی سی سی آئی کے دفتر میں کام کرتے ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ سکیورٹی مینجر نے متعدد آئی پی ایل فرنچائزز کی جرسیاں چرا لیں، ان میں ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور دیگر ٹیموں کی جرسیاں شامل ہیں۔
پولیس نے دفعہ 306 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چوری شدہ جرسیوں کا سراغ لگانے اور واقعے کی ترتیب کا تعین کرنے کیلیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔