Daily Mumtaz:
2025-07-26@07:07:57 GMT

زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کیوں کیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے 16 بالی ووڈ فلموں کو مسترد کرنے سے متعلق وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

زیبا بختیار ناصرف پاکستانی شوبز میں بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ان کی فلم حنا جس میں وہ آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، آج بھی ایک کلاسک تصور کی جاتی ہے، زیبا بختیار کی خوبصورتی اور اداکاری نے اس دور میں بالی ووڈ میں بھی دھوم مچا دی تھی۔

زیبا بختیار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اپنے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، ان کا کہنا ہے کہ میں راج کپور کی فلم میں کام کرنے کو اپنے کیریئر کا ایک نایاب موقع سمجھتی ہوں اور اس تجربے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم حنا کے بعد مجھے 16 بالی ووڈ فلموں کی آفرز ہوئیں، لیکن میں نے سب کو ٹھکرا دیا، اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بے حد محتاط تھی کہ میں کس قسم کا کردار ادا کروں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ان فلموں کی کہانیاں اور کردار پسند آئے، لیکن ہر فلم میں کوئی نہ کوئی ایسا سین یا گانا تھا جس سے میں اتفاق نہیں کر سکتی تھی، خاص طور پر میں نے بارش کے گانوں میں ساڑھی پہن کر بھیگنے سے انکار کر دیا تھا، اس لیے میں نے یہ فلمیں کرنے سے معذرت کر لی۔

زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان میں جب کوئی اداکار بالی ووڈ یا کسی اور بین الاقوامی انڈسٹری میں کام کر کے واپس آتا ہے تو اسے زیادہ اہمیت اور شہرت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے یہ رجحان رہا ہے کہ لوگ امپورٹڈ چیزوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، یہی رویہ فنکاروں کے ساتھ بھی اپنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زیبا بختیار کا شمار ان محدود پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے باوجود اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ وقار اور روایات کو ترجیح دی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زیبا بختیار نے بالی ووڈ میں میں کام کر

پڑھیں:

صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان کو مسترد کر دیا
  • ہالی اور بالی ووڈ ستاروں کا ہوگن کو خراج تحسین؛ سلویسٹر اسٹالون بھی آبدیدہ
  • قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری قرار
  • پاکستان نے افغان طالبان کو تسلیم کرنے کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
  • صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد