بیرسٹر سیف---فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا محض تماشہ دیکھ رہی ہے۔

خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے پر استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف وفاق کی ناکامی چھپانے کےلیے خیبرپختونخوا سے متعلق گمراہ کن بیان دیا، انہیں تو بلوچستان واقعے پر استعفا دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملک میں بیڈ گورننس دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق فنڈز روک کر کے پی میں بیڈ گورننس کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی کی مدد نہ کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف

پڑھیں:

ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان

   اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر(فائل فوٹو)۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بھچر نے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سنائی گئی سزا کے فیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمدخان بچھر نے کہا کہ ‏عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، ‏میرے خلاف قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ 

ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے احمد چھٹہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی دس دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کرلیا ہے۔ 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کروں گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • بلوچستان، خیبر پی کے میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ دور کی بات ہے: فضل الرحمٰن
  • 9 مئی مقدمات کا فیصلہ خوش آئند، چورن بیچنے والے ہوش میں آئیں: بیرسٹر عقیل 
  • خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین