بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں اور یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کب انہیں گھر سے باہر جانا ہوگا۔

کترینہ اور وکی نے دسمبر 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی اور تب سے یہ جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈز میں شرکت کے دوران کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر پر ان کے بیوٹی برانڈ ‘کے بیوٹی’ کی میٹنگ ہوتی ہے، وکی فوراً پوچھتے ہیں، “آج کیا منصوبہ ہے؟” اور جب وہ جواب دیتی ہیں کہ “کے بیوٹی کی میٹنگ ہے”، تو وکی سمجھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں، “اچھا، مطلب آج تم چاہتی ہو کہ میں پورا دن گھر سے باہر رہوں۔”

کترینہ نے مزید بتایا کہ وکی ہمیشہ انہیں ذاتی اسپیس اور وقت فراہم کرتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اپنے بیوٹی برانڈ سے متعلق اہم فیصلے کر رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے بیوٹی برانڈ نے انہیں ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر بہت کچھ سکھایا ہے۔

کترینہ نے کہا، “میں نے ایک بڑی بات سیکھی ہے جو میرے شوہر ہمیشہ کہتے تھے اور وہ یہ ہے کہ مجھے بولنے دو۔ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا موقع دینا ضروری ہوتا ہے اور اب وکی بھی سمجھ چکے ہیں کہ مجھے بھی اپنی بات مکمل کرنی چاہیے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کترینہ نے کے بیوٹی

پڑھیں:

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے اشتراک بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق احد خان چیمہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے، اس کا پاکستانی ادارے کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں ایک اور معیاری تعلیمی ادارے کی سہولت میسر آئے گی، کوشش ہوگی کہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی جیسے دیگر بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کا رخ کریں تاکہ ہم تعلیمی میدان میں ترقی کی نئی راہیں کھول سکیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کا انحصار جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر ہے ، انشاء اللہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ایک مزید مضبوط ادارہ بنایا جائے گا تاکہ ملک تعلیمی میدان میں نمایاں ترقی کرے۔وفد نے اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقل تعاون پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔\932

متعلقہ مضامین

  • صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ اراکین کے ماضی سے متعلق حیران کن انکشافات 
  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بارے صوبائی اور وفاقی حکومت کے جرگے
  • وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،دونوں اداروں کے درمیان اشتراک بارے بریفنگ دی
  • کلاؤڈ برسٹ (بادل کا پھٹنا) کیا ہے اور ایسا گلگت بلتستان میں بار بار کیوں ہو رہا؟
  • سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کی فیس کتنی لیں گے؟ جان کر حیران ہوں گے
  • واٹس ایپ کی ڈیلیٹڈ اکاؤنٹس بارے پالیسی اور حمیرا اصغر کے اکاؤنٹ پر مبینہ سرگرمیاں
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی