اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔
23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی،بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال کرے۔
اسلام آبا د ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی، پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کرے۔
لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے، پولیس نے کہا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات استعمال کریں۔
سی ٹی او کیپٹن ذیشان نے کہا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لئے اسلام آ باد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ شہری سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اسلام ا باد ہیوی ٹریفک کے لئے
پڑھیں:
کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس
---فائل فوٹوکراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ای چالان کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس موبائلز اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے بھی بڑے پیمانے پر ای چالان کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔ بھاری جرمانے پانے والی گاڑیوں میں 2 بسیں، 3 کرین اور 5 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔
تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 39 ٹرکوں، 25 ڈمپرز اور 107 واٹر ٹینکرز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔
تیز رفتاری پر کُل 156، سگنل توڑنے پر ایک، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 27 ہیوی وہیکلز کے چالان کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکرز کے ذریعے پکڑی گئی تیز رفتار گاڑیوں پر 20 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔