گورنر ہاؤس کراچی میں شرکاء کا عمران خان کیلئے لفظ ’سلام‘ سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطبق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس کراچی میں مجمع نے صاف منع کر دیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آ جائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حضرت علیؑ کے یوم شہادت کی وجہ سے انہوں نے سحری میں استقبالیہ منسوخ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے گورنر ہاو س
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔