ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں فارغ کردیا، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات سے کروڑ روپے پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے مرکز بحالی پروجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑوں روپے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں، یہ سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کرتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج، جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں، کے پی میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں، تعلیمی ادارے کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازعوام کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نولہ چھیننے میں مصروف ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ کے پی حکومت وزیر اطلاعات نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
بھارتی پائلٹس میں مہارت ہے نہ ڈرونز کوئی نقصان کرسکے، عطا تارڑوزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا، ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔